Headlines
Loading...
شب برات میں قبروں پر  اگربتی موم بتی جلانا کیسا ہے

شب برات میں قبروں پر اگربتی موم بتی جلانا کیسا ہے


             السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ 

 کیا فرماتے ہیں علمائے کرام ومفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ قبرستان میں موم بتیاں اور اگربتیاں لوبان جلانا شرعًا درست ہے یا نہیںمدلل مفصل جواب عنایت فرمائیں
 برائے مہربانی

        سائل ۔۔۔محمد شعبان رضامقام۔۔۔۔۔۔۔اڑیسہ
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
          وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

            الجوابـــــ بعون الملکـــــ الوھاب

 بالکل خاص قبر کے اوپر چراغ وموم بتی جلانا لوبان جلانا اور اگربتی سلگانا منع ہے قبر سے علٰیحدہ کسی جگہ ایسا کرنا جائز ہے جب کہ ان چیزوں سے وہاں آنے جانے اور قرآن شریف اور فاتحہ وغیرہ پڑھنے والوں کو یا راہ گیروں کو نفع پہنچنے کی امید ہو ـ یہ خیال کرنا کہ اس کی روشنی اور خوشبوں قبر میں جو دفن ہیں ان کو پہنچےگی جہالت نادانی ناواقفی اور غلط فہمی ہےدنیا کی روشنیاں سجاوٹیں اور ڈیکوریشن وغیرہ جو قبرستانوں میں کرتے ہیں اور یہ سب مردوں کو نہیں پہنچتیں، مردوں کو صرف ثواب ہی پہنچتا ہے ـ مردہ اگر جنّتی ہے تو اس کے لئے جنت کی خوشبوں اور روشنی کافی ہے اور جہنّمی کے لئے نہ کوئی روشنی ہے نہ خوشبو ( ملخصًا من)( صحیح مسلم جلد 01 صفحہ 76) (فتاویٰ رضویہ جلد چہارم صفحہ نمبر 141)(بحوالہ غلط فہمیاں اور ان کی اصلاح صفحہ نمبر 65)

                 واللّٰہ ورسولہ اعلم باالصواب

کتبہ ناچیز محمد شفیق رضا رضوی خطیب و امام سنّی مسجد حضرت منصور شاہ رحمت اللہ علیہ بس اسٹاپ کشن پور الھند

1 تبصرہ

  1. ایک شخص کھڑے ہو کر نماز پڑھنا شروع کیا اور دوسری رکعت کے لۓ نہیں کھڑا ہوا اِس وجہ سے کہ اسے تکلیف تھی تو کیا اُس شخص کی نماز ہوگی یا نہیں تفصیل کے ساتھ واضح فرماٸں �� نوازش ہوگی ��

    جواب دیںحذف کریں

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ