Headlines
Loading...
ماہ رمضان المبارک میں افطار سے پہلے فاتحہ کرنا کیسا ہے

ماہ رمضان المبارک میں افطار سے پہلے فاتحہ کرنا کیسا ہے


               السلام عليكم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ 

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام ومفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ کیا رمضان شریف کے مہینے میں دن میں یعنی مغرب سے پہلے بزرگانِ دین کے نام فاتحہ دلا سکتے ہیں کہ نہیں 
جواب عنایت ہو  
               سائل محمد نسیم خان قادری
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
            وَعَلَيْكُم السَّلَام وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎

               الجواب بعون الملک الوہاب 

جی ہاں رمضان شریف کا مہینہ ہو یا کوئی بھی مہینہ ہوبعدعصریابعدمغرب وغیرہ کوئی سا بھی وقت ہو فاتحہ ہو جائے گی عوام میں بہت سارے لوگوں کا خیال یہ ہوتا ہے ہے کہ رمضان کے مہینے میں اگر مغرب سے پہلے فاتحہ پڑھ دی جائے تواولیا۶کرام ومرحومین کے روزے ٹوٹ جاتے ہیں یہ سراسر جہالت و حماقت ہے اصل سےاسکا کوئی تعلق نہیں کیوں کہ بندے کے لئے یہ دنیا دار العمل ہے یعنی احکام شرع کی پابندی کرنااور جب اس دنیا سے رخصت ہوکر کہ دوسری دنیا میں پہنچتا ہےتو وہ دارالجزا ہے وہاں نمازروزہ کچھ بھی نہیں خواہ وہ اولیاء اکرام ہوں یا مومنین ہوں اور ضروری بات یہ بھی ہے کہ اصل شیرینی و کھانا وغیرہ انکو نہیں پہنچتا بلکہ قرآن کی جو تلاوت وزکرواذکارکیاجاتا ہے اس کا ثواب ان کی روح کو ایصال ہوتا ہےیایہ کہ فاتحہ کو بعدمغرب ضروری سمجھنا یہ بھی بے بنیاد ہےکیونکہ فاتحہ ایک مستحب کام ہے اس کے لیے کوئی میعادومقدار نہیں ہے جب بھی وقت فراہم ہو فاتحہ اور ایصال ثواب کرسکتاہےسیدی سرکار اعلی حضرت رضی اللہ تعالی عنہ تحریر فرماتے ہیں کہ دعا مانگنا ہر وقت جائز ہے(فتاویٰ رضویہ ج4ص163)فاتحہ بھی ایک دعا ہی ہے کہ بندہ قرآن کی تلاوت ودرودوکلمہ وغیرھم تلاوت کرنے کے بعد رب کی بارگاہ میں اپنے ہاتھوں کو اٹھا کر کے بزرگوں کے وسیلے سے دعائیں کرتا ہے لہذااس کا کوئی بھی وقت مقرر نہیں ہے جب چاہے جب کر سکتا ہےفتاوی مرکزتربیت افتا۶ ج1ماخوذ ،، باب طعام المیت والفاتحة

                واللہ اعلم بـاالـــــــصـــــــــواب

عبیداللہ بریلوی خادم التدریس مدرسہ دارارقم محمدیہ میرگنج بریلی شریف

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ