وہ کون سی چوری ہے جس پر شریعت ہاتھ کاٹنے کی اجازت نہیں دیتی
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
آپ کی بارگاہ میں میرا سوال ہے کہ وہ کون سی چوری ہے کہ لاکھوں روپے کا مال ہو مگر شریعت ہاتھ کاٹنے کا حکم نہیں دیتی ۔۔
محمد شفاعت رضا جموں و کشمیر
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ وعلیکم السلام ورحمت اللہ و برکاتہ
الجوابـــــ بعون الملکـــــ الوھاب
مسجد کی چوری اگرچہ لاکھوں روپیے کی ہو لیکن شریعت ہاتھ کاٹنے کی اجازت نہیں دیتی "")فقہی پہیلیاں میں ہے مسجد کا مال اگرچہ لاکھوں روپیے کا چرالے شریعت ہاتھ کاٹنے کا حکم نہیں دے گی جیسا کہ ملفوظات اعلیٰ حضرت امام احمد رضا بریلوی رضی اللہ عنہ حصہ دوم مطبوعہ لاہور صفحہ 89 میں ہے کہ مسجد کی کوئ شہ لاکھ روپیے کی چرالے شریعت ہاتھ نہ کاٹے گی بلکہ سزائے تازیانہ کا حکم ہے "عجائب الفقہ فقہی پہیلیاں صفحہ 218
واللہ اعلم باالصواب
محمد ریحان رضا رضوی فرحاباڑی ٹیڑھاگاچھ وایہ بہادر گنج ضلع کشن گنج بہار انڈیا موبائل نمبر 6287118487
0 Comments:
براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ