سب سے پہلے اذان کس نے دی ؟؟؟
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام کے سب سے پہلے اذان کس نے دی ہے مکمل طور پر جواب عنایت فرمائیں عین نوازش ہوگی
عبدا السّلام معنی اجمیری
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
وَعَلَيْكُم السَّلَام وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ
الجواب بعون الملک الوہاب
سب سے پہلے اذان سیدنا حضرت جبرائیل علیہ السلام نے دیجیسا کہ حدیث شریف میں ہے حضرت آدم علیہ السلام دنیا میں تشریف لائے آپ کو تنہائی کی وجہ سے وحشت طاری ہونے لگی توحضرت جبرائیل علیہ السلام بحکم ربﷻحضرت آدم علیہ السلام کے پاس آئے اور آپ نے اذان پڑھی اذان کی برکت سے حضرت آدم علیہ السلام کی وحشت دورہوگٸ(مواہب الدنیہ ج2ص47)(تفسیرعزیزی س بقرہ ص170)ماخوذ مخزن معلومات(اذان کابیان صفحہ 112)
عبیداللہ بریلوی خادم التدریس مدرسہ دارارقم محمدیہ میرگنج بریلی شریف یوپی
0 Comments:
براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ