دعائے افطار کب پڑھنی چاہیئے افطار سے پہلے یا بعد میں
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیان عظام اس مسئلے کے بارے میں کے دعائے افطار کب پڑھنی چاہیے افطار کرنے سے پہلے یا افطار کرنے کے بعد، اکثر علماء کرام کا طریقہ رہا ہے اور وہ اشتہار وغیرہ پر بھی شائع کرتے ہیں ،افطار کی دعا، اور ان کا معمول بھی ہے کہ روزہ کھولنے سے پہلے یہ دعا پڑھتے ہیں، کچھ علماء کہتے ہیں کہ نہیں یہ دعا افطار کے بعد ہی پڑھی جائے گی اس لیے کہ اس میں ماضی کا صیغہ ہےروزہ افطار کی دعا کب پڑھی جائے مکمل دلائل اور حوالہ کے ساتھ عنایت کیا جائے دل سے مشکور رہوں گا
سائل التمش حیدر آرا بھوجپور بہار
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
وَعَلَيْكُم السَّلَام وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ
الجواب بعون الملک الوہاب
فی الواقع محل بعدافطارہےیعنی دعا ،، اللھم لک صمت......افطارکےبعدہی پڑھناچاہیۓحدیث شریف میں ہےابوداٶدعن معاذبن ذھرة انہ بلغہ ان النبیﷺکان اذاافطر اللھم لک صمت وعلیٰ رزقک افطرعلی ارادةالافطاروصرف عن الحقیقةمن دون حاجةالیہوذالایجوذھکذافی افطرتترجمہ ابو داؤد میں حضرت معاذبن زہرہ سےروایت : کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم افطار کے وقت یہ دعا پڑھتے :اے اللہ تیرے رضا کے لئے میں نے روزہ رکھا تیرے رزق پر میں نے افطار کیا ، تو یہاں افطرسے مراد ارادۓافطار لینا(افطارکرنےکاارادہ کرنا) اور حقیقی معنی سے بے ضرورت اعراض کرناہے حالانکہ یہ جائز نہیں ، اور اسی طرح کا معاملہ افطرت تومیں ہے(جامع ترمزی باب ماجا۶مایستحب علیہ الافطار ،، امین کمیٹی دھلی ص 88)اس حدیث کی شرح میں مولانا علی قاری علیہ الباری صاحب فرماتے ہیں(کان اذاافطرقال)ای : دعا اللھم لک صمت... الخ وقال ابن الملک ای قرا۶ بعدالافطا الخ یعنی (نبی کریمﷺ) افطار کرتے تو کہتے یعنی دعا کرتے ابن الملک نے کہا کہ افطار کے بعد یہ دعا پڑھتے تھے(مرقاة شرح مشکوة)(فتاوی رضویہ ج10ص636تا637)حاصل کلام یہی ہے کہ دعاء افطار کرنے کے بعد ہی پڑھی جائے
واللہ اعلم تعالیٰ بـاالـــــــصـــــــــواب
عبیداللہ بریلوی خادم التدریس مدرسہ دارارقم محمدیہ میرگنج بریلی شریف
0 Comments:
براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ