ماہ رمضان میں ہمبستری کرنا جائز ہے یا نہیں؟؟؟

                  السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام ومفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ کیا ماہ رمضان المبارک میں ہمبستری کرنا جائز نہیں ہے برائے مہربانی مکمل طور پر جواب عنایت فرمائیں عین نوازش ہوگی

       سائل محمد داؤد خان اٹولی پور الھند
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
           وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 

            الجوابـــــ بعون الملکـــــ الوھاب 

رمضان المبارک کے مہینے میں وقت افطار سے سحری کے ختم ہونے تک جس طرح کھانا پینا جائز و مباح ہے اسی طرح اپنی بیوی سے ہمبستری کرنا بھی جائز ودرست ہےاور یہ جو عوام میں مشہور ہے کہ رمضان المبارک کی راتوں میں بیوی سے ہمبستر ہونا اور صحبت ومجامعت کرنا صحیح نہیں ہے سراسر غلط بے اصل و بے بنیاد اور خلاف شرع ہےجیساکہ حضور فقیہ الملت والدین مفتی جلال الدین احمد قبلہ امجدی علیہ الرحمۃ والرضوان فتاوی فیض الرسول میں اسی طرح کے سوال کے جواب میں تحریر فرماتے ہیں کہ جائز ہےجیساکہ قرآن مجید پارہ دوم رکوع 7/ میں ہے کہ احل لکم لیلۃ الصیام الرفث الی نسائکم یعنی روزوں کی راتوں میں اپنی عورتوں کے پاس جانا تمہارے لئے حلال ہوا اھ ( کنز الایمان)فتاوی فیض الرسول ج:1ص:514/ شبیر برادرز اردو بازار لاہور - 

                واللہ تعالیٰ اعلم باالصواب 

کتبہ اسرار احمد نوری بریلوی خادم التدریس والافتاء مدرسہ عربیہ اہل سنت فیض العلوم کالا ڈھونگی ضلع نینی تال اتراکھنڈ 22---اپریل ---2020---بروز بدھ
🟢 واٹس ایپ
✍️ اس مسئلہ سے متعلق مزید سوال پوچھیں:

🕌 اوقاتِ نماز

اپنے شہر کے اوقات حاصل کرنے کے لیے بٹن دبائیں:
نمازشروع وقتکیفیت
فجر04:45 AMصبح صادق
طلوعِ آفتاب06:05 AMنماز منع ہے
ظہر12:20 PMزوال کے بعد
عصر (حنفی)04:40 PMمثلِ ثانی
مغرب06:30 PMغروبِ آفتاب
عشاء07:55 PMشفق کے بعد

🧭 سمتِ قبلہ کمپاس

قبلہ ڈگری حاصل کی جا رہی ہے...
شمال (N)
جنوب (S)
مشرق (E)
مغرب (W)
لال سوئی خانہ کعبہ کی سمت کی طرف اشارہ کر رہی ہے۔

🧮 شرعی زکوٰۃ کیلکولیٹر

📿 ڈیجیٹل تسبیح

0