کیا گھر میں عید الفطر کی نماز پڑھ سکتے ہیں؟؟؟
السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکا تہ
(1)کیا (10)افراد مل کر اپنے گھر میں نماز عید الفطر ادا کر سکتے ہیں؟(2) کیا عید الفطر کی نماز ایک امام چند جگہوں پر پڑھا سکتے ہیں؟جواب عنایت فرمائیں نوازش ہوگی
محمد شہزاد عالم گانوں گریڑہیہ جھار کھنڈ
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
وعليكم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
الجواب بعون الملک الوہاب
گھر میں نماز عید یا نماز جمعہ کی ادائیگی نہیں کی جاسکتی کیونکہ بعض شرائط یہاں مفقود ہیں جو شرائط جمعہ کے ہیں وہی نماز عید کے شرائط ہیں حضور صدرالشریعہ علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں کہعیدین کی نماز واجب ہے مگرسب پرنہیں بلکہ انہیں پرجن پرجمعہ واجب ہے اوراس کی اداکی وہی شرطیں ہیں جو جمعہ کے لیے ہیں صرف اتنا فرق ہے کہ جمعہ میں خطبہ شرط ہے اور عیدین میں سنت، اگر جمعہ میں خطبہ نہ پڑھا تو جمعہ نہ ہوا اور اس میں نہ پڑھا تو نماز ہوگئی مگر برا کیا۔ دوسرا فرق یہ ہے کہ جمعہ کا خطبہ قبل نماز ہے اور عیدین کابعدنماز، اگر پہلے پڑھ لیا تو برا کیا، مگر نماز ہوگئی لوٹائی نہیں جائے گی اور خطبہ کا بھی اعادہ نہیں اور عیدین میں نہ اذان ہے نہ اقامت صرف دو بار اتنا کہنے کی اجازت ہے۔الصلوٰۃ جامعةبہار شریعت حصہ چہارم صفحہ نمبر/ 94ایک امام صرف ایک ہی جگہ عید کی نماز کی امامت کرسکتا ہے دوسری جگہ اسی نماز کی امامت کی اجازت نہیں
واللہ تعالٰی اعلم
کتبہ مفتی الفاظ قریشی صاحب قبلہ
Samir alam nazami
جواب دیںحذف کریںبیشک
جواب دیںحذف کریںاون لائن شادی کرنا کیسا ہے
جواب دیںحذف کریںاون لائن شادی کرنا کیسا ہے
جواب دیںحذف کریں