غلے پر زکوٰۃ ہے یا عشر ؟؟؟


             السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ 

کیا فرماتے ہیں علمائے دین کہ ایک کنٹل گیہوں میں کتنے کلو گیہوں عشر واجب ہے اگر بغیر بارش کے غلہ کی پیداوار ہوی ہے تو اور اگر بارش کے پانی سے پیداوار ہوی تو کتنا عشر مدلل اور مفصل جواب عنایت فرما کر شکریہ کا موقع فراہم فرمائیں

                  نسیم احمد مرادآباد
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
          وَعَلَيْكُم السَّلَام وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎

              الجواب بعون الملک الوھاب 

صورت مذکورہ میں گیہوں اگر بارش کے پانی سے پیدا ہوا ہو توعشر یعنی ایک کوٸنٹل میں دس کلو اور اگر انجن کے پانی سے پیدا ہوا ہو تو نصف عشر یعنی پانچ کلو واجب ہے۔
اور اگر کھیت کی آب پاشی کبھی بارش سے ہوٸی اور کبھی انجن وغیرہ سے تو جس کی مقدار زیادہ ہوگی اسی کا حکم لگے گا ۔چنانچہ بہار شریعت میں ہےجو کھیت بارش یا نہر نالے کے پانی سے سیراب کیا جاے، اس میں عشر یعنی دسواں حصہ واجب ہے اور جس کی آب پاشی چرسے یا ڈول (یا انجن ، ٹیوب ویل وغیرہ ) سےہو اس میں نصف عشر یعنی بیسواں حصہ واجب ہے۔اور اگر وہ کھیت کچھ دنوں مینھ(بارش)کے پانی سے سیراب کیا جاتا ہے اور کچھ دنوں ڈول چرسے سے تو اگر اکثر مینھ کے پانی سے کام لیا جاتا ہے اور کبھی کبھی ڈول چرسے سے تو عشر (دسواں)واجب ہے ورنہ نصف عشر (بیسواں)۔بہار شریعت ۔حصہ:٥ ص:٩١٧ /٩١٨

                واللہ تعالی اعلم بالصواب 

کتبہ : محمد کلیم نوری ، خادم مدرسہ اسلامیہ اہل سنت حشمت العلوم رامپور کٹرہ ، بارہ بنکی
🟢 واٹس ایپ
✍️ اس مسئلہ سے متعلق مزید سوال پوچھیں:
✕

🕌 اوقاتِ نماز

اپنے شہر کے اوقات حاصل کرنے کے لیے بٹن دبائیں:
نمازشروع وقتکیفیت
فجر04:45 AMصبح صادق
طلوعِ آفتاب06:05 AMنماز منع ہے
ظہر12:20 PMزوال کے بعد
عصر (حنفی)04:40 PMمثلِ ثانی
مغرب06:30 PMغروبِ آفتاب
عشاء07:55 PMشفق کے بعد
✕

🧭 سمتِ قبلہ (خانہ کعبہ کا اصل رخ)

شمال (North 0°) سے کعبہ شریف کی اصل ڈگری:
272° مغرب
مقام: برصغیر / بھارت (عین کعبہ بیرنگ)
N (شمال)
S (جنوب)
E (مشرق)
W (مغرب)
طریقہ: اپنے موبائل کو شمال (North) کی سمت سیدھا کریں۔ ہری سوئی قبلہ شریف (مغرب) کی طرف رخ کرے گی۔
✕

🧮 شرعی زکوٰۃ کیلکولیٹر

✕

📿 ڈیجیٹل تسبیح

0