کیا خون ٹیسٹ کرانے سے روزہ فاسد ہو جاتا ہے؟؟؟
السلام علیکم و رحمۃ الله وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام ومفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ کیا روزہ کی حالت میں خون 💉ٹیسٹ کرانے یا نکلوانے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے یا باقی رہتا رہتا ہے رہنمائی فرمائیں عین نوازش ہوگی
سائل محمد غلام حسین
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
الجوابـــــ بعون الملکـــــ الوھاب
روزہ کی حالت میں خون ٹیسٹ کرانے کے لئے خون نکلوانے سے روزہ نہیں ٹوٹتا ہے،یوں ہی پیٹ یا دماغ میں زخم ہے اور اس میں دوا ڈالنے پر دوا پیٹ یادماغ تک نہیں پہنچے گی یا پیٹ اور دماغ کے علاوہ بدن کے کسی اور حصہ پر زخم ہے تو روزہ کی حالت میں اس میں دوا ڈالنا اور اس کی مرہم پٹی کرانا جائز ہے۔(روزہ کے ضروری مسائل صفحہ 42)
واللّٰہ ورسولہ اعلم باالصواب
کتبہ ناچیز محمد شفیق رضا رضوی خطیب و امام سنّی مسجد حضرت منصور شاہ رحمت اللہ علیہ بس اسٹاپ کشن پور الھند
Islami Batoon ka Janna
جواب دیںحذف کریںSunni Hanfi masail ka Janna maqsad
جواب دیںحذف کریںکیاانجکشن
جواب دیںحذف کریں