کیا قرآن پڑھنے اور سننے والے دونوں کو برابر کا ثواب ملتا ہے؟؟؟

             السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ 

عر ض یہ کہ ترا ویح کی نماز میں قر آن پڑھنے اور سننے والے دونو ں کو برا بر نیکیاں ملتی ہیں یا پڑھنے وا لے کو زیادہ اور سننے والے کو کم یا اس کے بر عکس با حوالہ جواب عنا یت فرما ءیں 

      سائل محمد تنویر حسین رضوی کٹیہا ری
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
         وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

الجواب بعون الملڪ الوہابالھم ھدایت الحق والصواب

فقیہ ملت مفتی جلال الدین صاحب قبلہ علیہ الرحمہ اپنی کتاب فتاوی برکاتہ میں تحریرفرماتےہیں کہ تراویح میں قرآن پڑھنےوالےحافظ کوثواب کم ملتاہے اورسننےوالےکوذیادہ ملتاہے اس لئے کہ قران سننافرض ہے خدائےتعالی کاارشادہے  واذاقرء القران فاستمعولہ وانصتو لعلکم ترحمون ترجمہ یعنی جب قران مجید پڑھاجائے تواسے سنواورچپ رہو تاکہ تم پررحم ہواورنمازتراویح کی ہررکعت میں صرف ایک آیت کاپڑھنافرض ہےاورپوری سورہ فاتحہ پڑھناواجب ہےاوراس کےساتھ ایک چھوٹی سورت یاتین آیتیں یاان کےبرابرایک دوآیتیں ملاناواجب ہے لھزاحافظ جب اتنی تلاوت کرنے کےبعدآگےبڑھاتووہ سنت اداکرہاہے اورسننے والےشروع سےآخرتک فرض ہی اداکئےاورفرض کاثواب سنت سےذیادہ ہےردالمختار جلداول صفحہ ۳۰۰قراۃ آیتہ من القران وھی فرض عملی فی جمیع رکعات النفل واماقراۃ الفاتحہ والسورہ اوثلاث آیات فھی واجبہ اھااورخارج نمازقرآن مجید پڑھنافرض نہیں مگرسننا فرض ہے اورفرض غیرفرض سےافضل ہوتاہے غنیہ صفحہ۴۶۵ میں استماع القران افضل من تلاوتہ وکذافی الا شتفال بالتطوع لانہ یقع فرضا والفرض افضل من النفل اھحوالہ فتاوی برکاتہ صفحہ۲۹۶

                       واللہ اعلم بالصواب 

کتبہ غیاث الدین قادری دارالعلوم شھیداعظم دولہاپور گونڈہ
🟢 واٹس ایپ
✍️ اس مسئلہ سے متعلق یا نیا سوال پوچھیں:

🕌 اوقاتِ نماز (آج کا شیڈول)

اپنے شہر کے اوقات حاصل کرنے کے لیے بٹن دبائیں:
نمازشروع وقتکیفیت
فجر04:45 AMصبح صادق
طلوعِ آفتاب06:05 AMنماز منع ہے
ظہر12:20 PMزوال کے بعد
عصر (حنفی)04:40 PMمثلِ ثانی
مغرب06:30 PMغروبِ آفتاب
عشاء07:55 PMشفق کے بعد
نوٹ: 1 سے 2 منٹ کی احتیاط ملحوظ رکھیں۔

🧭 سمتِ قبلہ کمپاس

قبلہ رخ: تقریباً 265° مغرب-جنوب
شمال (N)
جنوب (S)
مشرق (E)
مغرب (W)
موبائل کو بالکل سیدھا ہاتھ پر رکھیں۔ لال سوئی کا رخ کعبہ شریف کی سمت کی طرف گھوم جائے گا۔

🧮 شرعی زکوٰۃ کیلکولیٹر

اپنے مال، نقدی اور سونے چاندی کی مالیت درج کریں:

📿 ڈیجیٹل تسبیح

0