فرض نمازوں کو بیٹھ کر پڑھنا کیسا ہے؟ ؟؟
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
ایک شخص کھڑے ہو کر نماز پڑھنا شروع کیا اور دوسری رکعت کے لۓ نہیں کھڑا ہوا اِس وجہ سے کہ اسے تکلیف تھی تو کیا اُس شخص کی نماز ہوگی یا نہیں تفصیل کے ساتھ واضح فرماٸں نوازش ہوگی
سائل بندہ خدا
::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
الجواب بعون الملک الوھاب
اولایہ جان لیجئے کہ ہلکی سی بیمارےسےقیام ساقط نہیں ہوتاہے اکثرایسابھی ہوتاہےکہ بخارآگیا توبیٹھ کرنمازپڑھناشروع کردی اس سےقیام ساقط نہیں ہوتا بلکہ قیام کوساقط اس وقت کرسکتےہیں جب کہ ایسی بیماری ہوکہ کھڑانہ ہوسکے اور سجدہ وغیرہ بھی نہ کرسکے یاکھڑےہونےسجدہ کرنےسےزخم بہتاہے یاپھرقطرہ آتاہے یاچوتھائی سترکھل جاتا ہے یوہیں کھڑاتوہوسکتاہے مگراس سےمرض میں زیادتی ہوتی ہےیادیرمیں اچھاہوگایاقابل برداشت تکلیف ہوگی توبیٹھ پڑھےھکذا فی بہارشریعت جلداول حصہ سوم ہاں اگرایسی بیماری ہے تو حکم یہ ہےکہ اگراتنی طاقت رکھتاہے کہ اللہ اکبرکھڑےہوکر کہ سکےتواس پرفرض ہےکہ کھڑےہوکراللہ اکبرکہ لےپھربیٹھ جائے یاکچھ رکعت کھڑےہوکرپڑھنےکی طاقت رکھتاہے تووہ پڑھےپھربیٹھ جائے نمازہوجائےگی بلاکراہت جیساکہ سرکارصدرالشریعہ علیہ الرحمہ فرماتےہیںاگرکچھ دیربھی کھڑاہوسکتاہےاگرچہ اتناہی کہ کھڑا ہوکراللہ اکبرکہ لےتوفرض ہےکہ کھڑاہوکراتناکہ لےپھربیٹھ جائے المرجع السابق صفحہ 262 بہارشریعت جلداول حصہ سوم صفحہ 511مکتبۃ المدینہ خلاصئہ کلام یہ ہے:کہ مریض اگر دوسری رکعات میں اس لئےبیٹھاکہ اس کےپاس صحیح عذرموجودہے تب تواس کادوسری رکعات میں بیٹھناصحیح ہوگا ورنہ تونہیں اوراگرنفل نمازتھی تونفل کوبیٹھ کربھی پڑھنےکاحکم ہےاوراگرکوئی اور نمازتھی تو اس کادوسری رکعات میں بیٹھنا اسی وقت درست ہوگاجب کہ وہ صحیح معنیٰ میں مریض ہوکہ ایک رکعات کھڑےہوکرپڑھنےکی طاقت تھی جوکہ پڑھ لیاپھربیٹھ گیا تب تودرست ہےورنہ درست نہیں
واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
کتبہ محمد افسر رضا سعدی عفی عنہ
0 Comments:
براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ