بسم اللہ شریف پڑھنا کب حرام ہے؟؟؟
السلام علیکم ورحمتہ الله برکاته
علماء کرام کے بارگاہ میں ایک سوال ہے کہ؟؟؟؟؟؟؟ بسم الله الرحمن الرحیم کب پرھنا کفر ہے؟؟ برائے مہربانی اس سوال کا جواب عنایت فرماے عین نوازش ھو گیفقط سلام،،،
سائل محمد حیدر پرواز رضوی
::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::
وعلیکم السلام و رحمة الله وبركاته
الجواب بعون الملک الوھاب
شراب پینے٬ زنا کرنے؛ چوری کر نے٬ جوا کھیلنے٬ کے وقت بسم الله پڑھنا کفر ہے یعنی جب کہ حرام قطعی کرتے بسم الله پڑھنے کو حلال سمجھے بہار شریعت حصہ نہم ص ۷۲ اور فتاوی عالمگیری جلد دوم ص ۲۴۵ میں ہے الاتفاق انہ ان ممسک القدح وقال بسم الله وشرب یصبر کافرا وھکذا ان بسمل وقت مباشرة الزنا اوحال لعب القمار فانه یصبر کافرا کذا فی الفصول العمادیة (بحوالہ فقہی پہیلیاں صفحہ ۴۷) (مطبع شبیر برادرز لاہور)(نوٹ) آئندہ اس قسم کا سوال نہ کریں بلکہ مذکورہ بالا کتاب فقہی پہیلیاں کا مطالعہ کریں)
واللہ تعالی اعلم بالصواب
کتبــــــــــــہمحمـــد معصـوم رضا نوری عفی عنہ منگلور کرناٹک۱۷/ رمضان المبارک ۱۴۴۱ ہجری ۱۱/ مئی ۰۲۰۲ عیسوی بروز سوموار
ایک بیوی نے قسم کھائی ہے اپنے شوہر کو کہتے ہوئے کہ اگر میں آپ کے موبائل کو چھونگی تو مجھے قرآن کی قسم اور کسی کارن موبائل کو چھو لیں ہے تو اس کا کفارہ کیا ہوگا
جواب دیںحذف کریں