Headlines
Loading...
حیلہ شرعی کرنے کا طریقہ کیا ہے

حیلہ شرعی کرنے کا طریقہ کیا ہے


                اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎

علماٸے کرام رہنماٸی فرماٸیں حیلہ شرعی کرنے کا طریقہ کیا ہے کیا سارا پیسہ کسی مسکین کو دے دینگے کیا کہہ کر دینا پڑیگا براٸے کرم جواب عنایت فرماٸیں کرم ہوگا 

                     سائل محمد نور احمد
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
              وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 

               الجواب اللھم ھدایۃ الحق والصواب 

حیلۂ شرعیہ کی دو صورتیں ہیں پہلی صورت یہ ہے کہ زکوٰۃ کا مال کسی عاقل بالغ مصرف زکوٰۃ کو مالک بنادین اس طرح کے زکوٰۃ کی رقم اسکے ہاتھ میں رکھ دیں اب وہ اپنی طرف سے ناظم مدرسہ کو ضروریات مدرسہ میں صرف کرنے کا وکیل بنادے زکوٰۃ ادا ہوجائے گی بحوالہ فتاوی فیض الرسول ج:1/ص:490/ زکوٰۃ کا بیان / شبیر برادرز اردو بازار لاہور اور دوسری بہترین صورت یہ ہے کہ جس سے زکوٰۃ کی ادائیگی میں شبہ نہ رہے وہ یہ ہے کہ کپڑا یا غلہ وغیرہ کوئی چیز عاقل بالغ مصرف زکوٰۃ کو دکھاکر زکوٰۃ کی جتنی رقم ہو اتنے روپے کے بدلے میں اس چیز کو اس غریب سے خریدنے کے لئے کہے اور بتادے کہ سب روپے ہم تمہیں دیں گے اس سے تم اس چیز کی قیمت ادا کردینا وہ یقیناً قبول کرلیگا اس لئے کہ وہ چیز اسکو مفت حاصل ہوجائے گی قبول کرلینے کے بعد بیع ہوگئی اب وہ رقم زکوٰۃ اسکے ہاتھ میں زکوٰۃ کی نیت سے دیں جب وہ روپے پر قبضہ کرلے تو اس سے اپنے بیچے ہوئے سامان کی قیمت وصول کرلے اگر وہ نہ دے تو زبر دستی ہاتھ پکڑ کر اور مارپیٹ کر بھی وصول کرسکتا ہے اھ ایسا ہی فتاوی رضویہ جلد چہارم صفحہ 490/ میں ہے اور درمختار مع شامی جلد دوم صفحہ 13/ پر ہے کہ و حیلۃ الجواز ان یعطی مدیونہ الفقیر زکاتہ ثم یأخذھا عن دینہ ولو امتنع المدیون مد یدہ و أخذھا اھ بحوالہ فتاوی فقیہ ملت ج:1/ص:316/ کتاب الزکوۃ / شبیر برادرز اردو بازار لاہور 

           واللہ تعالیٰ اعلم بـاالـــــــصـــــــــواب 

کتبہ اسرار احمد نوری بریلوی خادم التدریس والافتاء مدرسہ عربیہ اہل سنت فیض العلوم کالا ڈھونگی ضلع نینی تال اتراکھنڈ 1---جون ---2020---بروز پیر

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ