Headlines
Loading...
کیا زانیہ حاملہ کا نکاح ہوسکتا ہے؟

کیا زانیہ حاملہ کا نکاح ہوسکتا ہے؟


                  السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

سوال زید ہندہ سے زنا کیا اور حمل ٹھہر گیا اور لوگوں کو پتا چل گیا تو۔ ہندہ نے بکر کا نام لیا کہ اسی سے حمل ٹھہرا ہے اور لوگوں نے بکر سے نکاح کر دیا تو نکاح ہوا کہ نہیں۔ اس کا جواب عنایت فرمائیں حوالہ کے ساتھ 

               سائل محمد اسرار رضا نعیمی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
           وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

            الجـــــــواب بـعــون الملک الـوہاب
 
 اگر کسی نے زنا کیا پھر اسی سے نکاح کیا تو بعد نکاح اس سے قربت کرنا جائز ہے لیکن اگر دوسرے سے نکاح کیا جائے تو بعد وضع حمل اس سے قربت کرنا جائز ہوگا وضع حمل سے پہلے نہیں جیسا کہ مفتی تطہیر احمد صاحب اپنی کتاب میں تحریر فرماتے ہیں زانیہ حاملہ کے نکاح کو کچھ لوگ ناجائز سمجھتے ہیں حالانکہ وہ جائز ہے زنا اسلام میں بہت بڑا گناہ ہے اور اس کی سزا بہت سخت ہے لیکن اگر کسی عورت سے زنا کاری سرزد ہوئی تو اس سے نکاح کیا جائے تو نکاح صحیح ہو جائے گا خواہ وہ زنا سے حاملہ ہوگئی ہو جب کہ وہ عورت شوہر والی نہ ہو اور نکاح اگر اسی شخص سے ہوجس کا وہ حمل ہے تو بعد نکاح وہ دونوں ساتھ ساتھ رہ سکتے ہیں صحبت وہمبستری بھی کرسکتے ہیں اور کسی دوسرے سے نکاح ہو تو جب تک بچہ پیدا نہ ہو جائے دونوں کو الگ رکھا جائے اور ان کے لئے ہمبستری جائز نہیں درمختار میں ہے(نكاح حبلى من زنا وان حرم وطؤها ولو نكحها الزانى حل له وطؤها اتفاقا) امام اہلسنت سیدی اعلیٰ حضرت علیہ الرحمہ فرماتے ہیں کہ جو عورت معاذاللہ زنا سے حاملہ ہو اس سے نکاح صحیح ہے خواہ اس زانی سے ہو یا غیر سے فرق اتنا ہے کہ اگر زانی سے نکاح ہو تو وہ بعد نکاح اس سے قربت بھی کرسکتا ہےاور غیر زانی سے ہو تو تا وضع حمل قربت نہ کرے(فتاوی رضویہ جلد پانچ صفحہ نمبر199) (فتاوی افریقہ صفحہ نمبر 15) (ماخوذ از غلط فہمیاں اور ان کی اصلاح صفحہ نمبر 79/80

                 واللہ اعلم باالصواب

کتبہ محمد الطاف حسین قادری خادم التدریس دارالعلوم غوث الورٰی ڈانگا لکھیم پور کھیری یوپی الھند موبائیل فون/9454675382

2 تبصرے

  1. السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ

    مجھے بھی اس کار خیر میں حصہ لینا ہے آپ سے ہوسکے تو سوالات مجھے بھی بھیج دیا کریں تاکہ میں بھی جواب دیکر اپنی صلاحیتوں میں مزید اضافہ کروں اور دارین کی سعادتیں حاصل کروں

    العارض: محمد رضا علی الرضوی المسعودی

    متعلم الجامعۃ النعیمیۃ (مرادآباد)

    جواب دیںحذف کریں
    جوابات
    1. وَعَلَيْكُم السَّلَام وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرْکَتَہُ
      جی جی ضرور پیارے عزیز لیکن آپ میرے پرسنل نمبر پر رابطہ کریں 7052569971 بہت ہی مہربانی ہوگی

      حذف کریں

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ