مردے کے پاس سورۃ یاسین پڑھنا کیسا ہے
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ جب انسان کی روح نکل نے کو ہوتی ہے تو دیکھا جاتا ہے کہ اس کے پاس سورہ یاسین کی تلاوت کی جاتی ہے اور اب زید کا کہنا ہے کہ سورہ یاسین پڑھنا کیسا ہے مثلاً اس کے پاس خشبو ملنا اور اگربتی سلگانا کیسا ہے جواب عنایت فرمائیں عین نوازش ہوگی
سائل؛ محمد مقیم رضا
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
الجوابـــــ بعون الملکـــــ الوھاب
جانکنی کے وقت جب تک روح قفص عنصری سے پرواز نہ ہو- مستحب یہ ہے کہ میت کے پاس بیٹھ کر سورۂ یاسین شریف کی تلاوت کیا جائے, اور کچھ دوری پر لوبان یا اگربتیاں سلگا دیا جائے, تاکہ خوشبو ہو، ﴿عالمگیری) اور حدیث شریف میں ہے کہ ("عن معقل بن یسار قال قال رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم اقروأ سورۃ یٓس علی موتا کم")حضرت معقل بن یسار رضی اللّٰہ عنہ نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ اپنے مرنے والوں کے قریب سورۂ یاسین شریف پڑھو، حضرت شیخ عبدالحق محدث دہلوی بخاری رحمتہ اللہ علیہ اس حدیث کے تحت فرماتے ہیں کہ ("ظاہر آنست کہ مراد مختصر باشد عمل نیز ہم بریں ست واحتمال دارد کہ مراد بعد از موت در خانہ یا بر سر قبر")یعنی؛- مراد یہ ہے کہ موت کے وقت سورۂ یاسین پڑھی جائے، اور اسی پر عمل بھی ہے, اور ہوسکتا ہے کہ یہ مراد ہو کہ موت کے بعد گھر میں پڑھی جائے, یا قبر کے سرہانے(اشعتہ اللمعات جلد اول صفحه 262)[ماخوذ: انوار الحدیث صفحه 150]
واللہ اعلم بالصواب
کتبہ العبد فقیر محمد عمران رضا ساغر
0 Comments:
براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ