جو عالم سے حسد رکھے اس کے لئے کیا حکم ہے؟
السلام علیکم ورحمت اللہ و برکاتہ
کیا فرماتے ہیں علماء کرام اس مسئلے کے تعلق سے سوال زید عالم ہے اور بکر زید سے عالم ہو نے کی وجہ سے حسد کرتا ہے تو بکر کے لیے شریعت کا کیا حکم ہے جواب حوالے کے ساتھ عطاء فرمائے
سائل:- عبدالحفیظ میواتی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
الجوابـــــ بعون الملکـــــ بعون الملکـــــ
بیشک عالم دین کی توہین کفر ہے، مگر یہ حکم اس وقت ہے' جب عالم دین کی توہین علم دین کی وجہ سے ہو, کہ یہ توہین فی الواقع علم دین کی ہوگی-" جو ضرور کفر ہے، اگر علم دین کی وجہ سے نہ ہو، بلکہ ذاتی رنجش یا اپنے دنیوی مفاد کے لیے ہو تو کفر نہیں- صرف حرام وگناہ ہے،,جیساکہ فتاویٰ رضویہ شریف قدیم جلد 6 صفحه 182 میں ہے عالم کی توہین اگر بوجہ علم دین ہے' بلاشبہ کفر ہے، کما مجمع الانھر ورنہ اگر بے سبب ظاہر کے ہے' تو اس پر خوف کفر ہے، ورنہ اشد کبیرہ ہونے میں شک نہیں- حدیث شریف میں ہے کہ نبیٔ کریم ﷺ نے فرمایا ("ثلاثۃ لا یستخف بحقھم الامنافق بین النفاق ذو الشیبۃ فی الاسلام ذوی العلم والامام المقسط، رواہ ابو الشیخ فی کتاب التوبیخ عن جابر بن عبداللہ والطبرانی فی الکبیر عن ابی امامۃ رضی اللّٰہ عنہم") ترجمہ؛- تین شخصوں کے حق ہلکا نہ جانے گا مگر منافق کھلا- ایک وہ جسے اسلام میں بڑھاپا آیا، دوسرا علم والا، اور تیسرا بادشاہ اسلام عادل- الخ" اب جس سے صدور کفر ہو، وہ توبہ کرے, از سرے نو اسلام لائے، اس کے بعد اگر عورت راضی ہو، اس سے نکاح جدید بمہر جدید کرے، اور بہار شریعت جلد نہم صفحه 172 میں ہے"' علم دین اور علماء کی توہین بے سبب یعنی محض اس وجہ سے کہ عالم علم دین ہے کفر ہے- انتہیٰ بالفاظه" لہذا شخص مذکور پر توبہ واستغفار وتجدید ایمان وغیرہ لازم ہے-(فتاویٰ فیض الرسول جلد اول صفحه 156) [فتاویٰ برکات رضا صفحه 91]
واللہ اعلم بالصواب
کتبہ العبد فقیر محمد عمران رضا ساغر دہلوی
Masha allah bahut khoob
جواب دیںحذف کریں