کیا قربانی کرنا عبادت ہے


                   السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ 

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام ومفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ قربانی کرنا عبادت ہے یا نہیں جواب حوالہ کے ساتھ دیں مہربانی ہوگی 

                        سائلہ ترنم بانو الھند
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
                 وعلیکم السلام ورحمۃاللہ وبرکاتہ

                      الجواب بعون الملک الوھاب

عبادت ایسا کام کرنا جس سے اللہ راضی ہو اور علامہ ابن حاجب علیہ الرحمۃ عبادت کی تعریف فرماتے ہیں العبادۃ وھو فعل المکلف علی خلاف ھوی نفسہ تعظیما لربہ اپنے نفس کے خلاف اللہ کی تعظیم کے لیۓ کام کرنا (التعریفات صفحہ ١٨٧) قربانی کرنا عبادت ہے رب کا ارشاد پاک ہےفَصَلِّ لِرَبِّكَ وَ انْحَرْؕ۔تو تم اپنے رب کے لیے نماز پڑھو اور قربانی کرو سورہ کوثر آیت ۲ حضرت ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے مروی ہے حضور نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ یوم النحر دسویں ذی الحجہ میں ابن آدم کا کوئی عمل خدا کے نزدیک خون بہانے یعنی قربانی کرنے سے زیادہ پیارہ نہیں اور وہ جانور قیامت کے دن اپنے سینگ اور بال اور کھروں کے ساتھ آۓ گا اور قربانی کا خون گرنے سے پہلے خدا کے نزدیک مقام قبول کو پہنچ جاتا ہے لھذا اس کو خوش دلی سے کرو (بہار شریعت جلد سوم حصہ پانزدہم صفحہ ٣٢٧) 

                 واللہ تعالیٰ ورسولہ اعلم بالصواب

کتبہ العبد محمد عمران القادری التنویری غفرلہ ٥ ذی الحجہ ١٤٤١ /٢٧ جون ٢٠٢٠
🟢 واٹس ایپ
✍️ اس مسئلہ سے متعلق مزید سوال پوچھیں:
✕

🕌 اوقاتِ نماز

اپنے شہر کے اوقات حاصل کرنے کے لیے بٹن دبائیں:
نمازشروع وقتکیفیت
فجر04:45 AMصبح صادق
طلوعِ آفتاب06:05 AMنماز منع ہے
ظہر12:20 PMزوال کے بعد
عصر (حنفی)04:40 PMمثلِ ثانی
مغرب06:30 PMغروبِ آفتاب
عشاء07:55 PMشفق کے بعد
✕

🧭 سمتِ قبلہ (خانہ کعبہ کا اصل رخ)

شمال (North 0°) سے کعبہ شریف کی اصل ڈگری:
272° مغرب
مقام: برصغیر / بھارت (عین کعبہ بیرنگ)
N (شمال)
S (جنوب)
E (مشرق)
W (مغرب)
طریقہ: اپنے موبائل کو شمال (North) کی سمت سیدھا کریں۔ ہری سوئی قبلہ شریف (مغرب) کی طرف رخ کرے گی۔
✕

🧮 شرعی زکوٰۃ کیلکولیٹر

✕

📿 ڈیجیٹل تسبیح

0