Headlines
Loading...
Gumbade AalaHazrat

سوال
  کیا فرماتے ہیں علماء کرام و مفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ کیا غوث پاک کے بھی پیر تھے کوئی برائے کرم جواب سے نوازیں المستفی محمد مدنی بھیونڈی

       جواب

جی ہاں سرکار غوث اعظم عبد القادر جیلانی بغدادی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے پیرومرشد کا نام حضرت شیخ ابو سعید مبارک مخزومی رضی اللہ تعالیٰ عنہ ہے - بیان کیا جاتا ہے حضرت قاضی ابو سعید مبارک مخزومی رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے جب آپ کو اپنی بیعت میں لیا تو اس کے بعد آپ کو اپنے ہاتھوں سے، کھانا کھلایا سیدنا غوث اعظم عبد القادر جیلانی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا ارشاد ہے میرے شیخ طریقت میرے منھ میں جو لقمہ ڈالتے تھے وہ میرے سینہ کو نور معرفت سے بھر دیتا تھا پھر حضرت شیخ ابو مبارک مخزومی رضی اللہ عنہ نے آپ کو خرقہ ولایت پہنایا اور فرمایا اے عبد القادر یہ خرقہ جناب رسالت مآب سرور کائنات رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرتِ علی رضی اللہ عنہ کو عطا فرمایا انھوں نے خواجہ حسن بصری رضی اللہ عنہ کو عطا فرمایا اور ان سے دست بدست مجھ تک پہونچا - یہ خرقہ زیب تن کرکے حضور غوث اعظم رضی اللہ عنہ پر بیش از بیش انوار الہی کا نزول ہوا " اھ (سیرتِ غوث اعظم صفحہ ٦٠ / ٦١ شبیر برادرز، لاہور) مزید تفصیل کے لیے مذکورہ کتاب کا مطالعہ کریں واللہ ورسولہ اعلم بالصواب 

کتبہ فقیر محمد معصوم رضا نوریؔ عفی عنہ

۱۰ ربیع الثانی ۳٤٤١؁ ھجری

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ