عقائد
کیا جو جس قوم سے محبت رکھے گا اس کو اسی قوم کے ساتھ اٹھایا جائے گا
سوال
کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہتے ہیں کہ جو کوئی جس قوم سے محبت رکھے گا اس کو اسے قوم کے ساتھ اٹھایا جائے گا قیامت کے دن اگر کوئی مسلمان کسی قوم کے ساتھ محبت رکھے تو کیا مسلمان کو بھی اسے کے ساتھ اٹھایا جائے گا
المستفی محمد شمس تبریز . . حیدرآباد
جواب
بے شک جو قوم جس سے محبت کرے اس کا حشر اسی کے ساتھ ہوگا یعنی اگر کوئی کفار سے محبت کرے تو اس کا حشر کفار کے ساتھ ہوگا اور اگر مسلمان سے محبت کرے تو اس کا حشر مسلمان کے ساتھ ہوگا
جیسا کہ فتاویٰ رضویہ میں ہے :
رسول اللہ صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں
المرء مع من احب ۳؎۔ رواہ الائمۃ احمد والستۃ الاابن ماجہ عن انس والشیخان عن ابن مسعود واحمد ومسلم عن جابر وابوداؤد عن ابی ذر والترمذی عن صفوان بن عسال وفی الباب عن علی وابی ھریرۃ وابی موسٰی وغیرھم رضیﷲ تعالٰی عنھم
(سنن ابو داؤد کتاب الادب آفتاب عالم پریس ۲/ ۳٤٣)
آدمی کا حشر اسی کے ساتھ ہوگا جس سے محبت رکھتا ہے (اس کو امام محمد نے اور ابن ماجہ کے ماسوا صحاح ستہ کے ائمہ نے روایت کیاہے حضرت انس سے اور بخاری ومسلم نے ابن مسعود سے، احمد ومسلم نے جابر سے، ابوداؤد نے ابوذر سے، اور ترمذی نے صفوان بن عباس سے، اور اس باب میں علی، ابو ھریرہ، ابوموسٰی وغیرہم رضی اللہ تعالٰی عنہم سے بھی روایت ہے
(فتاویٰ رضویہ ج ۱۱ ص ۳۹۳ رضا فاؤنڈیشن لاہور)
واللہ ورسولہ اعلم بالصواب
کتبہ فقیر محمد معصوم رضا نوریؔ عفی عنہ
۹ ربیع الثانی ۳٤٤١ ھجری
0 Comments:
براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ