Headlines
Loading...
Gumbade AalaHazrat

سوال
  میرا ایک (سوال ہے کہ کافروں کے جانور سے یعنی کفار جو جانور پالتے ہیں مثلاً گائے بھینس بکری ان سب کا دودھ لینا کیسا ہے؟ جواب عنایت فرمائیں المستفی محمد تابش رضوی جونیہاں فتح پور الھند)

       جواب

جائز ہے لیکن نہ لینا بہتر ہے کیونکہ مسلمانوں کو کافروں سے دودھ لینے سے اجتناب کرنا چاہیے کہ کافروں کو پاکی ناپاکی کی تمیز نہیں ہوتی حتی الامکان کوشش کرکے مسلمان کو مسلمانوں کے یہاں سے دودھ لینا چاہیے ہاں جس جگہ مسلمان جانور نہ پالتے ہوں صرف کافر ہی جانور پالتے ہوں تو بوجہ مجبوری لے سکتے ہیں کوئی حرج نہیں ماخوذ از فتاویٰ رضویہ ج ۲۱ ص ۶۶۸ / و ج ۲۳ ص ۹۶ رضا فاؤنڈیشن لاہور واللہ ورسولہ اعلم بالصواب 

کتبہ فقیر محمد معصوم رضا نوریؔ عفی عنہ

۸ ربیع الثانی ۳٤٤١؁ ھجری

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ