Headlines
Loading...
بغیر ڈارھی والے کو سلام کرنا کیسا ہے

بغیر ڈارھی والے کو سلام کرنا کیسا ہے

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ 

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام ومفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ بغیر داڑھی والے کو سلام کرنا کیسا ؟ مع حوالہ جواب عنایت فرمائیں

سائل؛- محمد اعظم علی کھاگا فتح پور
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

الجوابـــــ بعون الملکـــــ الوھاب 

فاسق کو ابتداء بہ سلام ناجائز وگناہ ہے، جیساکہ سرکار اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان فاضلِ بریلوی علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں؛ ایسے شخص سے ابتداء بسلام ناجائز وگناہ ہے,(فتاویٰ رضویہ نصف اول صفحه 211 رضا اکیڈمی ممبیٔ) دوسری جگہ فرماتے ہیں؛ ان لوگوں کو بے ضرورت ومجبوری ابتدا بسلام حرام (فتاویٰ رضویہ جلد نہم نصف آخر صفحه 121 رضا اکیڈمی ممبیٔ) اور علامہ حصکفی علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں کہ (یکرہ السلام علی الفاسق لو معنا") یعنی؛- فاسق معلن کو ابتداء بسلام منع ہے (در مختار بحوالہ فتاویٰ رضویہ جلد نہم نصف اول صفحه 211) اور حضور صدر الشریعہ بدر الطریقہ علیہ الرحمہ فرماتے ہیں: جو شخص علانیہ فسق کرتا ہے، اسے سلام نہ کرے (بہار شریعت حصہ 16 صفحه 91) فاسق معلن مستحق اہانت ہے' اس کی تعظیم ناجائز ہے، اور ابتداء بہ سلام میں اس کی تعظیم وتوقیر ہے' اس لئے یہ بھی ناجائز ومنع ہے'،، غنیـــہ صفحه 479 میں ہے کہ (لو قدموا فاسقا یاثمون لان فی تقدیمه تعظیمه قد وجب علیھم اھانته شرعاً") یعنی: نماز میں فاسق کو مقدم کرنا گناہ ہے، کیونکہ تقدیم میں اس کی تعظیم اور فاسق کی اہانت واجب ہے (رد المحتار جلد اول صفحه 414) اور حضور صاحب فتاویٰ بحر العلوم فرماتے ہیں؛: فاسق معلن کی تعظیم یا اس سے ابتداء بہ سلام منع ہے، البتہ وہ سلام کرے, تو اس کے سلام کا جواب دینا واجب ہے (فتاویٰ بحر العلوم جلد پنجم صفحه 518) [ماخوذ؛ فتاویٰ مشاہدی جلد اول صفحه 315]

واللہ اعلم بالصواب

کتبہ العبد فقیر محمد عمران رضا ساغر دہلوی 

2 تبصرے

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ