Headlines
Loading...
نماز میں پانچویں رکعت کے لئے کھڑا ہو جائے تو کیا کریں

نماز میں پانچویں رکعت کے لئے کھڑا ہو جائے تو کیا کریں



السلام علیکم رحمۃ اللہ و برکاتہ 

کیا فرماتے ہیں علماٸے کرام و مفتیان کرام اس مسٸلہ کے بارے میں کہ اگر امام فرض نماز میں چھوتی رکعت کے بعد پانچویں کے لئے کھڑا ہو گیا تو کیا اس طرح سارے مقتدیوں کی نماز ہو جائے گی یا نہیں برائے کرم جواب عنایت فرمائیں عین نوازش ہوگی
سائل محمد وارث علی

و علیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ 
الجواب بعون ملک الوھاب 
اگر امام فرض نماز میں قعدہ اخیر بھول گیا اور کھڑا ہوگیا تو جب تک پانچویں رکعت کا سجدہ نہ کیا ہو قعدہ میں واپس لوٹ آئے اور التحیات پڑھ کر سجدہ سہو کرے نماز ہوجائے گی
🖊اور اگر اس رکعت کا سجدہ کر لیا تو وہ سجدہ سے سر اٹھاتے ہی وہ فرض اب نفل میں منتقل ہوجائے گی اس لئے ایک رکعت اور پوری کرے یعنی چھ رکعت پوری کرکے سجدہ سہو کرے تاکہ یہ چھ رکعت نماز ہوجائے اور فرض پھر سے پڑھیں. 
بہار شریعت حصہ 4 ص 52

🖊اور اگر امام قعدہ اخیر تشہد کی مقدار بیٹھنے کے بعد بھول کر سیدھا کھڑا ہوگیا تو مقتدی اس کا ساتھ نہ دیں بلکہ بیٹھے ہوئے انتظار کریں کہ امام قعدہ میں لوٹ آئے اگر امام قعدہ میں واپس لوٹ آئے تو مقتدی اس کا ساتھ دیں اور اگر امام لوٹا نہیں اور پانچویں رکعت کا سجدہ کر لیا تو مقتدی سلام پھیر کر اپنی نماز پوری کر دیں 
بہار شریعت حصہ چہارم ص 52


واللہ تعالی اعلم باالصواب

کتبـــــــــــــــــــــــــہ انیس الرحمن حنفی

اســـلامی مـــعلــومـات گـــــروپ 

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ