Headlines
Loading...
بغیر غسل کے دوسرا لباس پہن لیا تو اس لباس کا کیا حکم ہے

بغیر غسل کے دوسرا لباس پہن لیا تو اس لباس کا کیا حکم ہے

السلام علیکم ورحمت اللہ و برکاتہ 

مفتیان کرام سے انتہائ ادب کے ساتھ گزارش ھیکہ اگر ناپاکی کی حالت میں بغیر غسل کئے دوسرا لباس بدل لیا تو وہ لباس جو بدل لیا ہے وہ کیسا ہے کیا وہ بھی ناپاک ہوگیا یا وہ پاک ہے نیز اسکا کیا حکم ہے 

سائل محمد شاروخ رضوی 
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
وعلیکم السلام ورحمت اللہ و برکاتہ 

الجوابـــــ بعون الملکـــــ الوھاب 

پاک کپڑا محض حالت جنابت میں پہننے سے ناپاک نہیں ہوتا وہ بعد میں غسل کرکے پاک ہوکر اور دوبارہ وہی لباس پہن کر نماز پڑھ سکتا ہے انسان کا پسینہ بھی ناپاک نہیں ہوتا لہذا حالت جنابت میں میں کسی کو پسینہ آگیا اور پاک کپڑا بدن سے مس ہوگیا تو ناپاک نہیں ہوگا اسی طرح بیوی یا شوہر میں سے کوئ ایک ناپاک ہے اور دوسرے کا بدن اس سے مس ہوگیا تو وہ اس سے ناپاک نہیں ہوگا البتہ اگر بدن پر منی یا خون کا دھبہ ہے اور پاک کپڑا پہن لیا ہے اور پسینہ آنے سے وہ ناپاکی کپڑے پر لگ گئ تو کپڑے کے اس حصے کو دھوکر پاک کرلیں باقی لباس پاک رہے گا (بحوالہ تفہیم المسائل جلد 2 صفحہ 65)
 

واللہ اعلم باالصواب 

کتبہ محمد ریحان رضا رضوی فرحاباڑی ٹیڑھاگاچھ وایہ بہادر گنج ضلع کشن گنج بہار انڈیا موبائل نمبر 6287118487

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ