Headlines
Loading...
حضور علیہ السلام کا نسب نامہ کیا ہے

حضور علیہ السلام کا نسب نامہ کیا ہے



السلامُ علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ 

کیا فرماتے ہیں علماٸے کرام و مفتیان کرام اس مسٸلہ کے بارے میں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا نسب نامہ کیا ہے برائے مہربانی مکمل طور پر جواب عنایت فرمائیں عین نوازش ہوگی ؟
سائل محمد معصوم
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکتہ 
نسب نامہ یہ ہے 👇
حضور نبی کریم ﷺ کا نسب شریف والد ماجد کی طرف سے یہ ہے۔
۱۔ حضرت محمد ﷺ ۲۔ بن عبد اللہ ۳۔ بن عبد المطلب ۴۔ بن ھاشم ۵۔ بن عبد المناف ۶۔ بن قصی ۷۔ بن کلاب ۸۔ بن مرہ ۹۔ بن کعب ۱۰۔ بن لوی ۱۱۔ بن غالب ۱۲۔ بن فہر۱۳۔ بن مالک۱۴ بن نصر ۱۵۔ بن کنانہ ۱۶۔ بن خزیمہ ۱۷ بن مدریکہ ۱۸۔ بن الیاس ۱۹۔ اب مضر ۲۰۔ بن نزار ۲۱۔ بن معد ۲۲۔ بن عدنان۔
( بخاری ۔ ج۱۔ باب مبعث النبی ﷺ)
اور والدہ ماجدہ کی طرف سے حضور کا شجرہ شریف یہ ہے۔
۱۔ حضرت محمد ﷺ ۲۔ بن آمنہ ۳۔ بنت وہب ۴۔ بن عبدالمناف ۵۔ بن زہرہ ۶۔ بن کلاب ۷۔ بن مرہ
حضور ﷺ کے والدین کا نسب نامہ "کلاب بن مرہ" پر مل جاتا ہے اور آگے چل کر دونوں سلسلے ایک ہو جاتے ہیں "عدنان" تک آپکا نسب نامہ صحیح سندوں کے ساتھ باتفاق مورخین ثابت ہے۔ اس کے بعد ناموں میں بہت اختلاف ہے اور حضور ﷺ جب بھی اپنا نسب نامہ بیان فرماتے تو "عدنان" ہی تک ذکر فرماتے تھے۔
(کرمانی بحوالہ حاشیہ بخاری، ج ۱، ص ۵۴۳)

واللہ اعلم باالــــــصـــــواب 

کتبـــــــــــــــــــــــــہ ناچیز محمد شفیق رضا رضوی

اســـلامی مـــعلــومـات گـــــروپ 

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ