Headlines
Loading...
شیشے کے سامنے نماز ادا کرنا کیسا ہے

شیشے کے سامنے نماز ادا کرنا کیسا ہے



          السلام علیکم رحمۃ اللہ و برکاتہ 

؟؟؟؟؟سوال .مسجد کے صحن میں نماز پڑھنے سے مسجد کے شیشے کے درواز
ے سے نمازیوں کی تصویر دکھائ دیتی ھے .نماز میں حرج ھے
سائل محمد جمشید علی 

و علیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
 الجواب بعون ملک الوھاب 
 مسجد کی صحن میں نماز پڑھنے سے مسجد کے شیشے کے دروازے سے جن نمازیوں کی تصویر دکھائی دیتی ہے اس سے نماز میں کوئی کراہت نہیں آئے گی 
جیسا محقق مسائل جدیدہ اسی طرح کے سوال کے جواب میں تحریر فرماتے ہیں کہ 
آئینہ سامنے ہو تو نماز میں کراہت بھی نہیں ہے کہ سبب کراہت تصویر ہے اور وہ یہاں موجود نہیں اور اگر اسے تصویر کا حکم دیں تو آئینہ کا رکھنا بھی مثل تصویر ناجائز ہوجائے گا حالانکہ یہ باالاجماع جائز ہے
اور حقیقت امر یہ ہیکہ وہاں تصویر ہوتی ہی نہیں ہے بلکہ خطوط شعائی آئینہ کی صفائی کی وجہ سے لوٹ کر چہرہ پر آتے ہیں گویا کہ وہ خود اپنے آپ ہی کو دیکھتا ہے ناکہ یہ آئںنہ میں اس کی تصویر چھپتی ہے 
ایسا ہی فتاوی امجدیہ جلد اول ص١٨٤پر ہے 
بحوالہ فتاوی مرکز تربیت افتاء جلد اول ص ٢٢٨
لھذا اس سے معلوم ہوا کہ اگر کوئی شخص نماز پڑھ رہا ہو اور اسکی تصویر کسی آئینہ یا شیشے میں دکھائی دے تو نماز ہوجائے گی اس میں کوئی حرج نہیں 

              واللہ تعالی اعلم باالصواب

انیس الرحمن حنفی رضوی بہرائچ شریف یوپی الھند

          اســـلامی مـــعلــومـات گـــــروپ 

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ