Headlines
Loading...
کیا نکاح میں سسرال کی انگوٹھی ضروری ہے

کیا نکاح میں سسرال کی انگوٹھی ضروری ہے

Gumbade AalaHazrat

سوال
  علمائے کرام و مفتیان عظام اس سوال کو حل فرمائیں نکاح پڑھانے سے پہلے جو بات مشہور ہے کہ لڑکی کو سسرال کی انگوٹھی زیور وغیرہ پہناکر نکاح پڑھانا چاہئے اور یہ بھی رائج ہے کہ ڈالا پہلے لڑکی والوں کے حوالے کر دیا جائے زید کہتا ہے کہ جب تک نکاح نہیں ہواہے ایک دوسرے کے مال کا حقدار کیسے ہو سکتا ہے۔ تو کیا زید کا قول صحیح ہے قرآن و حدیث کے مطابق جواب عنایت فرمائیں کرم نوزی ہو گی المستفی محمد رضوان رضوی

       جواب

غلط مشہور ہے! نکاح کے لیے سسرال کی انگوٹھی زیور پہننا ضروری نہیں ہے اس کے بغیر بھی شرعاً نکاح ہوجائے گا زید کا یہ کہنا کہ ابھی نکاح نہیں ہوا تو دوسرے کے مال کا حقدار کیسے ہوسکتا ہے یہ زید کی غلط فہمی ہے جب کپڑا و زیورات دلہن کے لیے ہی لے جاتے ہیں اسے نکاح سے پہلے دینے میں کوئی شرعی قباحت نہیں اور ضروری بھی نہیں ! مزید تفصیل کے لیے رسم ورواج کی شرعی حیثیت کا مطالعہ کریں واللہ ورسولہ اعلم بالصواب 

کتبہ فقیر محمد معصوم رضا نوریؔ عفی عنہ

۸ ربیع الثانی ۳٤٤١؁ ھجری

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ