افطار کی دعا پر توجہ فرمائیں

 

افطار کی دعا پر توجہ فرمائیں

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 

افطار کی دعا افطار کے بعد پڑھنی چاہیے۔ مگر بعد افطار پڑھنے کی عادت کب ہوگی جب اشتہار پوشٹر کتاب وغیرہ میں 

دعا بعد افطار یا افطار کے بعد کی دعا لکھیں گے

 ورنہ صرف اشتہار،پوشٹر وغیرہ میں افطار کی دعا لکھنے کی وجہ سے اکثر لوگ سمجھتے ہیں کہ یہ دعا افطار کے پہلے ہی پڑھنی چاہیے۔ جیساکہ دیکھا جا رہا ہے۔ 

جبکہ یہ دعا افطار کے بعد پڑھنے کی ہے

سرکاراعلیٰ حضرت امام اہلسنت امام احمد رضا خان علیہ الرحمہ کی تحقیق بھی افطار کے بعد ہی کی ہے۔(فتاویٰ رضویہ ج10/ص631)

اور شرح مشکوٰۃ کے حوالے سے سرکار فقیہ ملت علیہ الرحمہ اپنی کتاب فتاویٰ فیض الرسول میں لکھتے ہیں عن معاذ بن زھرہ قال ان النبی ﷺکان اذا افطرقال اَللّٰھمَّ لَکَ صُم٘تُ وَ عَلیٰ رِز٘قِکَ اَف٘طَر٘تُ

(مشکوۃ شریف 175) 

حضرت ملاعلی قاری علیہ الرحمہ مرقاۃ شرح مشکوۃ میں اس حدیث شریف کی شرح کرتے ہوئے تحریر فرماتے ہیں (کان اذاافطرقال) ای دعاوقال ابن الملک ای قرأ بعدالافطار

(فتاوی فیض الرسول ج1 ص516)

مولیٰ کریم ہم سب کو صحیح طریقے پر عمل کرنے اور دوسروں سے عمل کرانے کی توفیق عطا فرمائے

کتبہ خاکسار: ابو ضیا غلام رسول سعدی کٹیہاری مقیم حال بلگام کرناٹک (8618303831) 

6/فروری 2026ء / 17 شعبان المعظم 1447ھ بروز جمعہ

🟢 واٹس ایپ
✍️ اس مسئلہ سے متعلق مزید سوال پوچھیں:

🕌 اوقاتِ نماز

اپنے شہر کے اوقات حاصل کرنے کے لیے بٹن دبائیں:
نمازشروع وقتکیفیت
فجر04:45 AMصبح صادق
طلوعِ آفتاب06:05 AMنماز منع ہے
ظہر12:20 PMزوال کے بعد
عصر (حنفی)04:40 PMمثلِ ثانی
مغرب06:30 PMغروبِ آفتاب
عشاء07:55 PMشفق کے بعد

🧭 سمتِ قبلہ کمپاس

قبلہ ڈگری حاصل کی جا رہی ہے...
شمال (N)
جنوب (S)
مشرق (E)
مغرب (W)
لال سوئی خانہ کعبہ کی سمت کی طرف اشارہ کر رہی ہے۔

🧮 شرعی زکوٰۃ کیلکولیٹر

📿 ڈیجیٹل تسبیح

0