Headlines
Loading...
کیا قبر پر بھی مٹی دے سکتے ہیں؟؟

کیا قبر پر بھی مٹی دے سکتے ہیں؟؟

                  السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

مسئلہ:۔ کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ قبر پرکتنے دن تک مٹی ڈال سکتے ہیں؟ کیا چالس دن یا چالس دن کے بعد ڈال سکتے ہیں ؟برائے مہربانی مکمل طور پر جواب عنایت فرمائیں عین نوازش ہوگی۔؟بینوا تو جروا   

المستفتی:۔ محمد فیضان رضا قادری پتہ حبیب پور الھند
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
                وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ

              الجــــــــوابــــــــــ بعون الملک الوہاب

کتب فقہ میں چالیس دن یا کم و بیش کی کو ئی قید نہیں ہے کیونکہ مٹی بعد دفن دی جا تی ہے ہاں اگر قبر بیٹھ گئی کہ لاش دکھ رہی ہے توبعد میں مٹی ڈال کر صحیح کرسکتے ہیں بلکہ واجب ہے سیدی سرکار اعلیٰ حضرت رضی اللہ عنہ سے پوچھا گیا کہ قدیم قبراگر کسی وجہ سے کھل جائے یعنی اس کی مـٹی الگ ہو جائے اور مردہ کی ہڈیاں وغیرہ ظاہر ہونے لگیں تو اس صورت میں قبر کو مٹی دینا جائز ہے یا نہیں؟ اگر جائز ہے تو کس صورت سے دینا چاہئے ؟ تو آپ رضی اللہ عنہ جواب میں تحریر فرما تے ہیں کہ اس صورت میں اُسے مٹی دینا فقط جائز ہی نہیں بلکہ واجب ہے کہ سترِ مسلم لازم ہے۔(فتاوی رضویہ جلد ۹؍ص ۴۰۴ دعوت اسلامی )اور اگر کو ئی وقت دفن نہیں تھا بعد میں آیا تو مٹی دے سکتا ہے کو ئی حرج نہیں جبکہ وقت دفن ضرورت سے زیادہ قبر پر مٹی نہ ڈالی گئی ہو یعنی قبر سے جتنی مٹی نکلی تھی پو ری مٹی نہیں ڈالی گئی تھی تو اسی مٹی کو قبر پر ڈال سکتے ہیںاور اگر جتنی مٹی قبر سے نکلی تھی پو ری مٹی ڈال دی گئی تو اب نہ ڈالنا چا ہئے کہ مکروہ ہے جیسا کہ علا مہ صدر الشریعہ علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں کہ جتنی مٹی قبر سے نکلی اس سے زیادہ ڈالنا مکروہ ہے۔ (الفتاوی الھندیۃکتاب الصلاۃ، الباب الحادی والعشرون فی الجنائز، الفصل السادس، ج۱، ص۱۶۶؍بحوالہ بہار شریعت ح ۴؍قبر ودفن کا بیان)

                     واللہ تعا لیٰ اعلم باالصواب 

کتبہ فقیر تاج محمد قادری واحدی ۱۳؍ ذی القعدہ ۱۴۴۱ھ  ۵؍ جولا ئی ۲۰۲۰ء بروز اتوار

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ