Headlines
Loading...
کیا نابالغ بچے نابالغ گواہوں کی موجودگی میں نکاح کر سکتے ہیں

کیا نابالغ بچے نابالغ گواہوں کی موجودگی میں نکاح کر سکتے ہیں

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ 

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام ومفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ لڑکا اور لڑکی نا بالغ ہو اور ہنسی مذاق میں نا بالغ گواہوں کی موجودگی میں ہی نکاح کرلے تو کیا ان کا موجود ہ گواہوں کی موجودگی میں نکاح درست یا نہیں برائے مہربانی مکمل طور پر جواب عنایت فرمائیں عین نوازش ہوگی

سائل محمد شاکر رضوی جہاں آباد یو پی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
وعلیکم السلام ورحمۃاللہ وبرکاتہ

الجواب بعون الملک الوھاب 

نابالغ لڑکوں اور لڑکیوں کا آپس میں گواہوں کی موجودگی میں منعقد نہ ہوگا خواہ وہ ہنسی مذاق میں ہو حقیقت میں ہو نابالغ لڑکوں اور لڑکیوں کا نکاح اس وقت منعقد ہوگا جب ان کا نکاح ان کے والدین نے کیا ہو جیسا کہ قدوری میں ہے یجوز نکاح الصغیر و الصغیرۃ اذا زوجھما الولی بکرا کانت الصغیرۃ او ثیبا چھوٹے لڑکے اور چھوٹی لڑکی کا نکاح جب ان کے والد نے کیا ہو تو جائز ہے چاہے باکرہ ہو یا ثیبہ(قدروی مترجم جلد اول صفحہ ٢١٤) 

واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب

العبد محمد عمران القادری التنویری غفرلہ ١٨ ذی القعدہ ١٤٤١  ١٠ جولائی ٢٠٢٠

1 تبصرہ

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ