7.16.2020

کیا سگی ماموں کی لڑکی سے نکاح ہو سکتا ہے

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

حضرت ایک مسئلہ یہ ہے کیا زید اپنی بیٹی کا نکاح اپنے سگے ماموں کے لڑکے کے ساتھ کر سکتا ہے۔

سائل اسلام میاں
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 

الجوابـــــ بعون الملکـــــ الوھاب 

صورت مذکورہ میں زید کی بیٹی زید کے سگے ماموں کے لڑکے کی پھپھیری بھتیجی ہوگئی اور پھپھیری بھتیجی سے نکاح حلال ہے جبکہ اور کوئی مانع نکاح مثل رضاعت یا مصاہرت قائم نہ ہو جیساکہ قرآن مجید میں محرمات ذکر کے بعد اللہ رب العزت نے ارشاد فرمایا و احل لکم ماوراء ذالکم " اھ یعنی اور محرمات کے علاوہ عورتیں تمہارے لئے حلال ہیں " اھ( پ:5/ آیت:24/ سورۂ نساء)

واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب 

کتبہ اسرار احمد نوری بریلوی خادم التدریس والافتاء مدرسہ عربیہ اہل سنت فیض العلوم کالا ڈھونگی ضلع نینی تال اتراکھنڈ 10---جولائی---2020---بروز جمعہ

ایک تبصرہ شائع کریں

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ

Whatsapp Button works on Mobile Device only