Headlines
Loading...
ایک جانور میں عقیقہ اور قربانی ایک ساتھ ہو سکتی ہے

ایک جانور میں عقیقہ اور قربانی ایک ساتھ ہو سکتی ہے

السلام علیکم ورحمتہ برکاتہ

سوال ایک جانور میں زید اپنے نام سے قربانی کرتاہے اور بکر اپنے نام سے عقیقہ کرتا ہےتو دعا کس طرح کی جاے جواب ارسال فرماے

آپ کا قدم دوست منور رضا پرنیہ
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
وعلیکم السلام ورحمت اللہ و برکاتہ 

الجواب بعون الملک الوہاب 

صورت مسئولہ میں دونوں دعائیں پڑھی جائیں جیسا کہ حضور فقیہ ملت مفتی محمد جلال الدین احمد امجدی علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں بھینس کی قربانی جائز ہے اس میں کچھ حصہ قربانی اور کچھ حصہ عقیقہ ہو یہ بھی جائز ہے اگر ایک ہی جانور میں کچھ حصہ قربانی اور کچھ حصہ عقیقہ ہو تو وقت ذبح دونوں دعائیں پڑھے اھ( فتاویٰ فیض الرسول ج 2 ص 463 قربانی کا بیان ) اور بہار شریعت میں ہے عقیقہ میں جانور ذبح کرتے وقت ایک دعا پڑھی جاتی ہے اوسے پڑھ سکتے ہیں اور یاد نہ ہو تو بغیر دعا پڑھے بھی ذبح کرنے سے عقیقہ ہوجائے گا " اھ( بہار شریعت ج 3 ح 15 ص 357 عقیقہ کا بیان) 

واللہ اعلم باالصواب 

کتبہ محمد ریحان رضا رضوی فرحاباڑی ٹیڑھاگاچھ وایہ بہادر گنج ضلع کشن گنج بہار انڈیا موبائل نمبر 6287118487

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ