کیا ابو بکر کا ایمان ساری امت کے ایمان سے بھاری ہے
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
کیا حضور اکرم صلی اللہ علیہ والہ و سلم نے فرمایا ہے کہ ابوبکر رضی اللہ تعالٰی عنہ کا ایمان ایک طرف رکھا جائے اور میری امت کے سارے لوگوں کے ایمان کو ایک طرف رکھا جائے تو ابوبکر کا ایمان ان سب پر بھاری پڑ جائے گا آپ مجھے اس حدیث حوالہ عنایت فرمائیں
سائل غلام غوث قادری رضوی گرام ڑیواڑی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
وَعَلَيْكُم السَّلَام وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ
الجوابـــــ بعون الملکـــــ الوھاب
بعینہ مذکورہ حدیث تو مجھے نہیں ملی البتہ اس کے مشابہ حدیث شریف ہےنبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ذی وقار ہےمیں نے ایک ترازو دیکھا جو آسمان سے لٹکایا گیا اس کے ایک پلڑے میں مجھےﷺاور دوسرے پڑھنے میں میری امت کو رکھا گیا تو میرا پلڑا بھاری ہوگیا پھر ایک پلڑے میں میری امت کو اور دوسرے پلڑے میں ابو بکر صدیق کو دیکھا گیا تو ابوبکر کا پلڑا بھاری ہو گیا ( مسندامام احمد ج٨ ص٢٨٩حوالہ فیضان ابوبکرصفحہ ٥٩٤ ناشرمکتبةالمدینة )
واللہ اعلم بـاالـــــــصـــــــــواب
کتبہ عبید اللہ بریلوی خادم التدریس مدرسہ دارارقم محمدیہ میرگنج بریلی شریف یوپی
0 Comments:
براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ