Headlines
Loading...
کیا میاں بیوی دونوں ایک چارپائی پر بیٹھ سکتے ہیں

کیا میاں بیوی دونوں ایک چارپائی پر بیٹھ سکتے ہیں

اَلسَّــلَامْ عَلَیْڪُمْ وَرَحْمَةُ اللہِ وَبَرَڪَاتُہْ

کیا فرماتے ہیں علماء کرام و مفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ  میاں بیوی دونوں ایک چارپائی پر بیٹھ سکتے ہیں مع حوالہ جواب عنایت فرمائے کرم و نوازش ہوگی  

محمد حسنین رضا اتر پردیش
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ 

الجواب بعون الملک الوھاب

سرکار اعلی حضرت علیہ الرحمہ ارشاد فرماتے ہیں شرع مطہرہ کسی وقت کسی سوال کے جواب سے عاجز نہیں لیکن یہ بھی حدیث شــریف میں ہےنھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم عن نفل السائل رسول اللہ صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم نے بے ضرورت مسائل پوچھنے سے منع فرمایا(فتاویٰ رضویہ ج 5 ص 344رضا فاؤنڈیشن لاہور) میاں بیوی ایک ساتھ چار پائی پر بیٹھ سکتے ہیں چوکی پر بیٹھ سکتے ہیں بیڈ پر بیٹھ سکتے ہیں حتی کہ کوئی بھی ایسی جگہ نہیں ہے جہاں نا بیٹھ سکتے ہوں کیونکہ جب ایک ساتھ سوتے ہیں تو بیٹھنے میں کیا حرج ہےاللہ رب العزت نے میاں بیوی کو ایک دوسرے لباس فرمایا ہے کما قال اللہ تعالیٰ ھُنَّ لِبَاسٌ لَّکُمْ وَأَنتُمْ لِبَاسٌ لَّہُنَّ (القرآن سورۃ البقرہ آیت 187) 

واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب

کتبـــــــــــــــــــــــــــہ محمد معصوم رضا نوریؔ عفی عنہ ۱۱ صفر المظفر ۱٤٤٢ ھجری

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ