Headlines
Loading...
کون سی نماز سب سے پہلے کس نبی نے پڑھی

کون سی نماز سب سے پہلے کس نبی نے پڑھی

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ نماز پنجگانہ میں کون سی نماز سب سے پہلے کس نبی نے پڑھی ہے اور اگلے انبیاء علیہم الصلاۃ والسلام اور اُن کی امتوں پر بھی یہی نماز پنجگانہ فرض تھی یا یہ ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا اور ہمارا خاصہ ہے۔ بینّوا توجروا۔

سائل میرخادم علی بہار
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
وَعَلَيْكُم السَّلَام وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎

الجوابـــــ بعون الملکـــــ الوھاب 

فجرکی نمازسب سےپہلے حضرت آدم علیہ السلام نے پڑھی ظہر کی نمازسب سےپہلےحضرت داؤد علیہ الصلوۃ والسلام نے پڑھی عصر کی نمازسب سےپہلےحضرت سلیمان علیہ السلام نےپڑھی مغرب کی نماز سب سے پہلے حضرت یعقوب علیہ السلام نے پڑھی عشاء کی نماز سب سے پہلے حضرت یونس علیہ السلام نے پڑھی ( فتاویٰ رضویہ جلد ٢ صفحہ نمبر ١٧٥) ( عجاٸب الفقہ المعروف فقہی پہلیاں صفحہ١٥٦ )نماز پنجگانہ اسی امت کے یعنی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی امت کا خاصہ ہےامت سابقہ کانہیں (مدارج النبوت جلد٢ صفحہ٥٤٩ رضااکیڈمی ممبٸ)

واللہ اعلم بـاالـــــــصـــــــــواب 

کتبہ عبید اللہ بریلوی خادم التدریس مدرسہ دارارقم محمدیہ میرگنج

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ