Headlines
Loading...
نبی کریم ﷺ کو عالم الغیب کہنا کیسا ہے

نبی کریم ﷺ کو عالم الغیب کہنا کیسا ہے

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ 

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام ومفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو عالم الغیب کہنا کیسا‌ہے جواب عنایت فرماے عین نوازش ہوگی

سائل محمد فیضان رضا قادری پتہ حبیب 
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 

الجوابـــــ بعون الملکـــــ الوھاب

نبی کریم علیہ الصلاۃ والتسلیم کو عالم الغیب بولنا منع ہے جیساکہ حضور شارح بخاری مفتی شریف الحق امجدی قدس سرہ القوی ارشاد فرماتے ہیں بعض الفاظ کی خصوصیت ہوتی ہے کہ وہ اللہ تعالیٰ کے ساتھ خاص ہوتے ہیں انکا اطلاق اللہ عزوجل کے علاوہ کسی پر نہیں ہوتا جیسے رحمٰن کہ اگرچہ حضور اقدس صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم رحمۃ للعالمین ہیں مگر حضور کو رحمٰن کہنا منع ہے اسی طرح اگرچہ حضور اقدس صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم غیب جانتے ہیں مگر عالم الغیب کہنا منع ہے مگر وہابی اس سے یہ مراد لیتے ہیں کہ حضور اقدس صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم غیب نہیں جانتے یہ انکی گمراہی ہے اھ( فتاوی شارح بخاری ج:1/ص:448/ عقائد متعلقہ نبوت / دائرۃ البرکات گھوسی ضلع مئو )مذکورہ وضاحت سے معلوم ہوا کہ رسول کریم علیہ الصلوٰۃ والتسلیم کو عالم الغیب کہنا منع ہے ہاں عالم غیب کہہ سکتے ہیں 

واللہ تعالیٰ اعلم باالصواب 

کتبہ اسرار احمد نوری بریلوی خادم التدریس والافتاء مدرسہ عربیہ اہل سنت فیض العلوم کالا ڈھونگی ضلع نینی تال اتراکھنڈ 27 اگست 2020 بروز جمعرات

1 تبصرہ

  1. السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

    حضرت ! مزید تفصیل فرمادیں تو بڑی مہربانی ہوگی 🌹

    سنیوں کے علاوہ جو دیگر فرقے ہیں ان کا اس بارے میں کیا عقیدہ ہے ،

    جواب دیںحذف کریں

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ