نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو فقیر کہنا کیسا ہے

السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ 

کیا فرماتے ہیں علماء کرام و مفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو فقیر کہنا کیسا ہے رہنمائی فرماۓ عین نوازش ہوگی

سائل محمد اکرم شیخ ایڈووکیٹ 
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

الجواب بعون الملک الوھاب

نبی کی تعظیم فرضِ عین بلکہ اصلِ تمام فرائض ہےچنانچہ اللہ عزوجل فرماتا ہے اِنَّاۤ اَرْسَلْنٰكَ شَاهِدًا وَّ مُبَشِّرًا وَّ نَذِيْرًاۙ۰۰۸ لِّتُؤْمِنُوْا بِاللّٰهِ وَ رَسُوْلِهٖ وَ تُعَزِّرُوْهُ وَ تُوَقِّرُوْهُ١ؕ وَ تُسَبِّحُوْهُ بُكْرَةً وَّ اَصِيْلًا} پ 26 الفتح آیت 9 وفي جواہر البحار ج3 ص260 (إنّ اللّٰہ فرض علینا تعزیر رسولہ، وتوقیرہ) تفسیر روح البیان میں ہے کسی نبی کی ادنیٰ توہین یا تکذیب کفر ہے تفسیر روح البیان پ10 التوبۃ ج3 ص394 تحت الآیۃ 12 (واعلم أنّہ قد اجتمعت الأمّۃ علی أنّ الاستخفاف بنبینا وبأي نبيکان من الأنبیاء کفر سواء فعلہ فاعل ذلک استحلالاً أم فعلہ معتقداً بحرمتہ، لیس بین العلماء خلاف في ذلک إلخ)( بہار شریعت حصہ اول عقائد متعلقہ نبوت عقیدہ 23) چونکہ فقیر کا لغوی معنی ہے گدا بھکاری منگتا درویش قلندر خدا پرست غریب محتاج شریعت اسلامی کی رو سے جس کے پاس صرف ایک دن کا کھانا ہو جمع فقرا ( فیروز اللغات صفحہ 935 ) لہذا فقیر کہنے میں کچھ معنوں کے اعتبار سے درست ہے مگر عرفی اعتبار سے معیوب ہے اس لیے حضورﷺ کو فقیر کہنا منع ہے کیونکہ اس سے عوام بد ظن ہو گی اور کچھ کا کچھ معنی مراد لے گی، 


واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب

 کتــــــبـہ فقیر محمد معصوم رضا نوریؔ عفی عنہ ۱٦/ محرم الحرام ١٤٤٢ہجری ۵/ ستمبر ۲۰۲۰عیسوی بروز ہفتہ
🟢 واٹس ایپ
✍️ اس مسئلہ سے متعلق مزید سوال پوچھیں:
✕

🕌 اوقاتِ نماز

اپنے شہر کے اوقات حاصل کرنے کے لیے بٹن دبائیں:
نمازشروع وقتکیفیت
فجر04:45 AMصبح صادق
طلوعِ آفتاب06:05 AMنماز منع ہے
ظہر12:20 PMزوال کے بعد
عصر (حنفی)04:40 PMمثلِ ثانی
مغرب06:30 PMغروبِ آفتاب
عشاء07:55 PMشفق کے بعد
✕

🧭 سمتِ قبلہ (خانہ کعبہ کا اصل رخ)

شمال (North 0°) سے کعبہ شریف کی اصل ڈگری:
272° مغرب
مقام: برصغیر / بھارت (عین کعبہ بیرنگ)
N (شمال)
S (جنوب)
E (مشرق)
W (مغرب)
طریقہ: اپنے موبائل کو شمال (North) کی سمت سیدھا کریں۔ ہری سوئی قبلہ شریف (مغرب) کی طرف رخ کرے گی۔
✕

🧮 شرعی زکوٰۃ کیلکولیٹر

✕

📿 ڈیجیٹل تسبیح

0