Headlines
Loading...
مخنث کو جماعت سے نکالنا کیسا ہے

مخنث کو جماعت سے نکالنا کیسا ہے

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام مسئلہ ذیل میں کہ ایک شخص مُخنث ہے وہ نماز بھی پنج وقتہ پڑھتا ت اور حج بھی کرلیا ہے لیکن مسجد میں نمازی ان سے نفرت کرتے ہیں جماعت کی نماز میں اس کو اپنے پاس کھڑا نہیں ہونے دیتے کہتے ہیں کہ اگر آپ ہمارے پاس جماعت میں شامل ہوگے تو ہماری نماز نہیں ہو گی اس سوال کا مدلل جواب دینے کی کوشش کر یں نیز وہ جماعت کے وقت کون سی صف میں کھڑے ہو ں جواب عنایت فرمائیں کرم ہوگا

سائل ناچیز محمد مسعود عالم رحمانی
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
وعلیکم السلام ورحمۃاللہ وبرکاتہ

الجواب بعون الملک الوھاب 

صورت مسئولہ میں جو نمازی حضرات شخص مذکور یعنی مخنث سے نفرت کرتے ہیں اور اس کو جماعت والی نماز میں اپنے پاس کھڑے نہیں ہونے دیتے ہیں وہ لوگ غلطی پر ہیں اور اگر ان نمازی حضرات کے نفرت کی وجہ سے نماز پڑھنا بند کردیا یا اور کوئ غلط کام کو انجام دے دیا تو اس کا وبال ان نمازیوں کے سر جاۓ گا جو اس سے نفرت کرتے ہیں اور حضور صدر الشریعۃ بدر الطریقہ علامہ امجد علی اعظمی علیہ الرحمۃ فتاوی عالمگیری کےحوالے سے تحریر فرماتے ہیں کہ خنثی مشکل کی محاذات مفسد نماز نہیں ہے ( بہار شریعت جلد اول حصہ سوم صفحہ 123 مطبوعہ قادری کتاب گھر ) 

واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب

کتبہ العبد محمد عمران القادری التنویری غفرلہ 17محرم الحرام 1442/ 6 ستمبر 2020

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ