Headlines
Loading...
زندہ تصویر پر ماشاءاللہ لکھنا کیسا ہے؟

زندہ تصویر پر ماشاءاللہ لکھنا کیسا ہے؟



 السلام علیکم ورحمۃ اللہ تعالیٰ وبرکاتہ  


کیا فرماتے ہیں علماء کرام و مفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ  زندہ تصویر پر ماشاءاللہ لکھنا کیسا ہے؟مفصل جواب عنایت فرمائیں عین نوازش ہوگی آپ کی 

المستفتی عبد السلام واحدی

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ


الجواب بعون الملک الوہاب


تصویر پر ماشاء اللہ لکھنا جائز نہیں کیونکہ بلا ضرورت و حاجت تصویر کھینچنا اور کھنچوانا حرام ہے اور حرام اشیاء پر ماشاءاللہ لکھنا جائز نہیں حدیث پاک میں ہے قال رسول اللہ ﷺ کل مصور فی النار یجعل اللہ بکل صورۃ صورھا نفسا فتعذبہ فی جہنم یعنی یعنی ہر فوٹو گرافر جہنم میں ہے اللہ تعالیٰ ہر تصویر کے بدلے جو اس نے بنائی تھی۔ ایک مخلوق پیدا کرے گا کہ وہ اسے دوزخ میں عذاب دے گا (بخاری و مسلم)اور اسی طرح حدیث پاک میں ہے قال علیہ السلام قال اللہ تعالیٰ ومن اظلم ممن ذھب یخلق خلقی فیخلقوا ذرۃًآو یخلقوا حبۃ او اخلقوا شعیرۃیعنی اللہ تعالیٰ نے فرمایا اس سے بڑھ کر ظالم کون ہوگا جو میرے بنائے ہوئے کی طرح (تصویر فوٹو) بنانے والے چلے۔ بھلا کوئی چیونٹی یا گیہوں یا جو کا دانہ تو بنادے(بخاری و مسلم)اور حدیث پاک میں ہے قال علیہ السلام ان اشد الناس عذابا یوم القیامۃ المصورون قیامت میں سب سے زیادہ عذاب تصویر(فوٹو) بنانے والے کو ہوگا (بخاری و مسلم)اور حدیث پاک میں ہے قال علیہ السلام ان الذین یصنعون ھذہ الصور یعذبون یوم القیامۃ یقال لھم احیوا ماخلقتکم یعنی بے شک فوٹو گرافر کو عذاب دیا جائے گا اور انہیں یہ کہا جائے گا یہ صورتیں جو تم نے بنائی تھیں ان میں جان ڈالو۔اور اس تعلق سے بہت ساری احادیث مبارکہ وارد ہیں


 واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب۔


کتبہ: غلام محمد صدیقی فیضی متعلم( درجہ تحقیق سال دوم) دارالعلوم اہل سنت فیض الرسول براؤں شریف سدھارتھ نگر یوپی الہند ۲۲/ صفر صفرالمظفر ۱۴۴۲ ہجری مطابق ۱۰/ اکتوبر ۲۰۲۰ عیسوی بروز سنیچر

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ