Headlines
Loading...
تحریری شکل میں طلاق دینے کے باوجود میاں بیوی ایک ساتھ رہے تو کیا حکم ہے

تحریری شکل میں طلاق دینے کے باوجود میاں بیوی ایک ساتھ رہے تو کیا حکم ہے



اَلسَّــلَامْ عَلَیْڪُمْ وَرَحْمَةُ اللہِ وَبَرَڪَاتُہْ 

کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام مسٸلہ ذیل کے بارے میں کہ زید نے اپنی بیوی کو ایک ہی وقت میں تین طلاق تحریری شکل میں دی کچھ دن گزرنے کے بعد قانونی کارواٸی کی اور زبر دستی پھر اس طلاق شدہ لڑکی کو بغیر شرعی فیصلے کے واپس کر دیا اب لڑکی اور لڑکا بھی راضی ہیں اس پر شریعت مطہرہ کا کیا حکم ہے اور جو لوگ مل کر ایسا کریں ان پر تعزیر کیا ہے اور ان پر حکم کیا ہے رہنماٸی فرماٸیں 

ساٸل محمد یوسف علی الھنـــد 

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

وَعَلَيْكُم السَّلَام وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرْکَتَہُ 


الجواب بعون الملک الوہاب


صورت مسؤلہ میں زید کی بیوی اس کے نکاح سے نکل گئ اور اس پر حرام ہو گئ اب اگر دوبارہ اپنے نکاح میں رکھنا چاہے تو حلالہ کرنا پڑیگا کہ بنا حلالہ زید کے لئے وہ جائز نہیں بنا حلالہ کئے رکھیگا اور زن و شوہر کے سے معاملات انجام پذیر ہونگے (وطی) تو یہ خالص زنا ہوگا چنانچہ حضور اعلٰی حضرت محدث بریلوی علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں (تحریری طلاق دینے کے سلسلے میں) شخص مذکور تین طلاقیں ایک ساتھ دینے سے گنہگار ہوا اور عورت پر تین طلاقیں پڑ گئیں وہ نکاح سے نکل گئ اب بے حلالہ اس سے نکاح نہیں کرسکتا(فتاویٰ رضویہ ج۱۲ص۴۱۳)اور بغیر حلالہ اپنی زوجیت میں رکھ لینے کے سلسلے میں تحریر فرماتے ہیں اگر یونہی رجوع کرلی بلا حلالہ نکاح جدید باہم کرلیا تو دونوں مبتلائے حرامکاری ہونگےاور عمر بھر حرام کاری کریں گے (ایضا ص۴۱۰)اب جبکہ بنا حلالہ زید کے لئے وہ جائزنہیں مگر پھر بھی وہ رکھے ہوئے ہے تو یقینا وہ مجرم ہے اور جو لوگ بھی اس میں شامل ہونگے اس قسم کی صلح وصفائی میں وہ بھی مجرم ہونگے رب نے ارشاد فرمایا تعاونوا علی البر والتقوی ولا تعاونوا علی الاثم والعدوان اور ہمارے ملک ہندوستان میں مجرم شرعی کی تعزیر یہ ہےکہ مسلمان اس کا بائیکاٹ کریں جیساکہ حضور اعلٰی حضرت محدث بریلوی علیہ الرحمہ نے تحریر فرمایا ہے اور یہاں کوئی کسی کو تعزیر نہیں دے سکتا بڑی تعزیر یہ ہے کہ جس سے بات واقع ہو مسلمان اسے چھوڑ دیں (فتاویٰ رضویہ ج۱۶ص۱۶۴) لہذا لوگ زید اور اسکے ہمنواؤں جو اسکی اس خلاف شرع حرکت میں شریک وسہیم ہیں کا بائیکاٹ کریں


واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب


کتبہ محمد مزمل حسین نوری مصباحی کشنگنج

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ