Headlines
Loading...
کیا مرا ہوا بکرا  کافر کو دے سکتے ہیں

کیا مرا ہوا بکرا کافر کو دے سکتے ہیں

 


السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ


کیافرماتے ہیں علمائے کرام مسئلہ ذیل میں زید نے ایک بکرا پال رکھا تھا قربانی کے لیے وہ بکرا قربانی سے پہلے مر گیا تو کیا اس مرے ہوۓ بکرے کو کافروں کو دے سکتے ہیں کھانے کو یا نہیں بحوالہ جواب عنایت فرمائیں عین نوازش ہوگی 


المستفتی محمد حسان رضوی حیدرآباد

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

وعلیکم السلام و رحمۃاللہ وبرکاتہ


الجواب بعون الملک الوھاب 


کافر کو مردار بلا معاوضہ دینے کی اجازت نہیں ہے بلکہ معاوضہ لے کر بیچنے میں کوئی حرج نہیں جیسا کہ حضور فقیہ ملت مفتی جلال الدین امجدی علیہ الرحمۃ ایک سوال کے جواب میں ردالمحتار کے حوالے سے تحریر فرماتے ہیں کہ اس ملک کے کافروں کے ہاتھ مردار کا گوشت بیچنا جائز ہے (فتاوی فیض الرسول جلد دوم صفحہ 473) مذکورہ بالا عبارت سے معلوم ہوا کہ کافر کو مردار بلا معاوضہ نہیں دےسکتے ہیں۔ 

 

واللہ تعالیٰ اعلم باالصواب


العبد محمد عمران قادری تنویری عفی عنہ 19 ربیع الثانی 1442//7 دسمبر 2020

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ