Headlines
Loading...
کیا عورت دوران حیض قرآن مجید کو دیکھ سکتی ہے ؟

کیا عورت دوران حیض قرآن مجید کو دیکھ سکتی ہے ؟



السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ 

کیا فرماتے ہیں علماء کرام و مفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ کیا عورت دوران حیض قرآن مجید کو دیکھ سکتی ہے ؟یا نہیں بحوالہ جواب عنایت فرمائیں عین نوازش ہوگی 


سائلہ شگفتہ ناز الھنـــد 

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

وَعَلَيْكُم السَّلَام وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرْکَتَہُ 

الجواب اللھم ھدایۃ الحق والصواب 

حیض ونفاس کی حالت میں قرآن مجید کو دیکھنے میں کوئی حرج نہیں ہے.بلکہ پڑھنا چھونا وغیرہ حرام ہےصدر الشریعہ بدرالطریقہ خلیفہ اعلی حضرت حضرت مفتی امجد علی اعظمی رضوی علیہ الرحمہ فرماتے ہیں کہ حیض ونفاس والی کو قرآن مجید پڑھنا حرام ہے خواہ دیکھ کر پڑھے یا زبانی پڑھے. یوں ہی قرآن مجید کا چھونا بھی حرام ہے. ہاں اگر جزدان میں قرآن مجید ہو تو اس جزدان کو چھونے میں کوئی حرج نہیں. (بحوالہ بہارشریعت حصہ 2ص101)


واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب


کتبہ گدائے مخدوم ورضااسیرشیخ اعظم ابوضیاغلام رسول مہرسعدی کٹیہاری (مقیم بلگام کرناٹک انڈیا) 21ربیع الآخر 1442ھ بروزپیر

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ