Headlines
Loading...
بیٹے نے سوتیلی ماں سے بدکاری کی تو باپ پر کیا وہ عورت حرام ہو گئی

بیٹے نے سوتیلی ماں سے بدکاری کی تو باپ پر کیا وہ عورت حرام ہو گئی



السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ 

علماء کرام اور مفتیان شرع متین اس مسئلے کے بارے میں کیا فرماتے ہیں اگر کسی نے اپنی سوتیلی ماں کے ساتھ بد کاری کی تو کیا اس صورت میں اس کی سوتیلی ماں اس کے باپ پر حرام ہوجائے گی یا علماء کرام رہنمائ فرمادیں


المستفتی محمد علی پاکستان

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

وَعَلَيْكُم السَّلَام وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرْکَتَہُ

الجواب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

 ماں کے ساتھ زنا کرنے سے بیٹے کا نکاح نہیں ٹوٹا البتہ اس کی ماں اس کے باپ پر حرام ہو گئی کیونکہ زنا کرنا گناہ کبیرہ اور ماں کے ساتھ تو اور سخت ہے اگر اسلامی حکومت ہوتی تو ایسے کو سنگسار کیاجاتا یعنی پتھر مار کر ہلاک کردیا جاتا چونکہ اسلامی حکومت نہیں ہے اس لئے ماں بیٹے دونوں کو اعلانیہ مجمع عوام میں توبہ کرنےپر مجبور کریں بعد توبہ کار خیر کرنے مثلا نماز پڑھنے قرآن کی تلاوت کرنے میلاد کر نے مسجد ومدرسہ میں ضرورت کی چیزیں رکھنے پر مجبور کیاجائے کہ اعمال صالحہ قبول توبہ میں معاون ہوتے ہیں جیسا کہ قرآن شریف میں ہے اِلَّا مَنۡ تَابَ وَ اٰمَنَ وَ عَمِلَ عَمَلًا صَالِحًا فَاُولٰٓئِکَ یُبَدِّلُ اللّٰہُ سَیِّاٰتِہِمۡ حَسَنٰتٍ ؕ وَ کَانَ اللّٰہُ غَفُوۡرًا رَّحِیۡمًا﴿القرآن سورۃ فرقان آیت نمبر ۷۰﴾ترجمہ مگر جو توبہ کرےاور ایمان لائے اور اچھا کام کرے تو ایسوں کی برائیوں کو اللہ بھلائیوں سے بدل دے گا اور اللہ بخشنے والا مہربان ہے اور اگر ایسا نہ کریں تو ماں بیٹے دونوں کا سماجی بائیکاٹ کردیں جیسا کہ ارشاد ربانی ہے وَ اِمَّا یُنۡسِیَنَّکَ الشَّیۡطٰنُ فَلَا تَقۡعُدۡ بَعۡدَ الذِّکۡرٰی مَعَ الۡقَوۡمِ الظّٰلِمِیۡنَ﴿القرآن سورۃ انعام آیت نمبر ۶۸﴾ترجمہ اور جو کہیں تجھے شیطان بھلاوے تو یاد آئے پر ظالموں کے پاس نہ بیٹھ نوٹ ماں کے ساتھ زنا کرنے سے بیٹے کا نکاح نہیں توٹتا البتہ اس کی ماں اس کے باپ پر حرام ہو گئی جب کہ اس کا باپ اس بات کو تسلیم کرتا ہو کہ اسکے بیٹے نے ماں کے ساتھ زناکیا ہے (بہار شریعت جلد 08 حرمت مصاہرت کا بیان)حرمت ثابت ہونے کی صورت میں اس کے باپ پر لازم ہے کہ اس کی ماں کو طلاق دے دے اور اگر نہ دے تو اس کے باپ کا بھی سماجی بائیکاٹ کردیں


 واللہ و رسولہ اعلم باالصواب

 

کتبـــــــــــــــــــــــــــہ العبـــد خاکســـار ناچیـــز محمـــد شفیـــق رضـــا رضـــوی خطیـــب و امـــام سنّـــی مسجـــد حضـــرت منصـــور شـــاہ رحمتـــ اللـــہ علیـــہ بـــس اسٹاپـــ کشـــن پـــور الھنـــد

2 تبصرے

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ