Headlines
Loading...
کیا دنیا کی ہر چیز اللہ کی تعریف کرتی ہے؟؟؟

کیا دنیا کی ہر چیز اللہ کی تعریف کرتی ہے؟؟؟



السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ 


کیافرماتے ہیں علمائے کرام ومفتیان عظام اس مسئلے کے بارے میں ایک امام صاحب نے تقریر کے دوران کہا کہ ہر چیزاللہ تعالیٰ کی حمدکرتی ہے اور کہاکہ اونٹ اللہ تعالیٰ کی تعریف کرتاہے توبہت بڑااللہ تونے مجھے اونٹ بنایا گدھا نہیں کدھااللہ تعالیٰ کی پاکی بیان کرتاہے تونے مجھے گدھابنایا کُتِّہ نہیں کتہ بھی اللہ تعالیٰ سے کہتاہے تیری ذات پاک ہے تونے مجھے کتہ بنایا خنزیر نہیں خنزیر بھی اللہ تعالیٰ کی تعریف وتوصیف کرتاہے یا اللہ تونے مجھے خنزیربنایا بے نمازی نہیں اب ہم بے نمازیو کو چاہئے کہ توبہ کرکے نمازی بن جائے ایک حافظ صاحب نے اعتراز کیا اس بات پر کہ اللہ تعالیٰ نے انسان کو اشرف المخلوقات بنایا آپ یہ کیسے کہدئے اور اس بات پر دلیل پیش کریں تب میں مانوگاؤں کون بات سچ ہے دلیل پیش کریں اور کس کے اوپرکیاحکم عائد ہوگا قرآن وحدیث کی روشنی حوالہ کے ساتھ جواب عنایت فرما کر شکریہ کاموقع عنایت فرمائیں بہت بہت مہربانی ہوگی


سائل ناچیزمحمدمسعودعالم رحمانی مقام بھیلواخطیب وامام مدینہ مسجدکھجوریاضلع بانکابہارالہند

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

وَعَلَيْكُم السَّلَام وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرْکَتَہُ

الجواب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

بیشک ہر چیز اللہ تبارک و تعالیٰ کی پاکی بیان کرتی ہے جیسا کہ قرآن مجید فرقان حمید میں ہے کہ تُسَبِّحُ لَهُ السَّمٰوٰتُ السَّبۡعُ وَالۡاَرۡضُ وَمَنۡ فِيۡهِنَّ‌ؕ وَاِنۡ مِّنۡ شَىۡءٍ اِلَّا يُسَبِّحُ بِحَمۡدِهٖ وَلٰـكِنۡ لَّا تَفۡقَهُوۡنَ تَسۡبِيۡحَهُمۡ‌ؕ اِنَّهٗ كَانَ حَلِيۡمًا غَفُوۡرًا‏ ترجمہ: ساتوں آسمان اور زمین اور جو لوگ ان میں ہیں سب اسی کی تسبیح کرتے ہیں۔ اور (مخلوقات میں سے) کوئی چیز نہیں مگر اس کی تعریف کے ساتھ تسبیح کرتی ہے۔ لیکن تم ان کی تسبیح کو نہیں سمجھتے۔ بےشک وہ بردبار (اور) غفار ہے(القرآن - سورۃ نمبر 17 الإسراء آیت نمبر 44) اور جیسا کہ جانور بھی اللہ تعالیٰ کی حمدوثناء کرنے اور اس سے مانگنے کے علاوہ آپس میں اور دیگر مخلوقات سے بھی گفتگو کرتے ہیں جیسا کہ سورۃ النمل میں ایک چیونٹی کے دوسری چیونٹیوں سے ہم کلام ہونے کا تذکرہ ملتا ہےجیسا کہ ارشاد ربانی ہے کہ قالَت نَملَةٌ يـٰأَيُّهَا النَّملُ ادخُلوا مَسـٰكِنَكُم لا يَحطِمَنَّكُم سُلَيمـٰنُ وَجُنودُهُ وَهُم لا يَشعُرونَ فَتَبَسَّمَ ضاحِكًا مِن قَولِها ترجمہ ایک چیونٹی نے کہا چیونٹو اپنے گھروں (بلوں) میں داخل ہو جاؤ ایسا نہ ہو کہ بے خبری میں سلیمان علیہ السلام اور اُن کا لشکر تمہیں روند ڈالے، اس کی بات سے سلیمان مسکرا کر ہنس دیے(القرآن سورۃ نمل آیت نمبر 19/18)اسی طرح ہدہد کی گفتگو کا تذکرہ بھی مذکورہ سورت میں ملتا ہے کہ اس نے سلیمان علیہ السلام سے عرض کی أَحَطتُ بِما لَم تُحِط بِهِ وَجِئتُكَ مِن سَبَإٍ بِنَبَإٍ يَقينٍ ترجمہ میں ایک ایسی چیز کی خبر لایا ہوں کہ تجھے اس کی خبر ہی نہیں میں (ملک) سبا کی ایک یقینی (سچی) خبر تیرے پاس لایا ہوں(القرآن سورۃ النمل آیت نمبر 22)  نوٹ یہ بات حقیقت ہے کہ ہر شی اللہ تعالیٰ کی حمد بیان کرتی ہے اور جانور بھی اللہ تعالیٰ کا حمد بیان کرتا ہے مگر احتیاطاً کچھ چیزیں ایسی ہیں کہ انکی طرف حمد کی نسبت نہیں کرنی چاہیئے لہذا جو نجس جانور ہیں انکی طرف حمد کی نسبت کرنا درست نہ ہوگا لہذا ایسی نسبت سے پرہیز کرنا چاہئیے 


واللہ ورسولہ اعلم باالصواب


کتبـــــــــــــــــــــــــــہ العبـــد خاکســـار ناچیـــز محمـــد شفیـــق رضـــا رضـــوی خطیـــب و امـــام سنّـــی مسجـــد حضـــرت منصـــور شـــاہ رحمتـــ اللـــہ علیـــہ بـــس اسٹاپـــ کشـــن پـــور الھنـــد 

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ