Headlines
Loading...
Gumbade AalaHazrat

سوال
  کیا فرماتے ہیں علماء کرام و مفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ کیا دھوتی پہننا سنت ہے اور دھوتی پہن کر نماز ہو جائے گی؟ برائے کرم مکمل طور پر جواب عنایت فرمائیں بہت نوازش ہوگی المستفتی محمد شاکر رضوی جہان آباد یوپی الھنـــد

       جواب

دھوتی پہننا شعار کفار ہے ہرگز سنت نہیں ہاں تہبند پہننا ضرور سنت ہے کہ حضور اکرم سید عالم صلی اللہ علیہ وسلم سے تہبند پہننا ثابت ہے چنانچہ حضور صدر الشریعہ علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں خود حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم تہبند پہنا کرتےتھے

(بہار جلد ۳حصہ۱۶صفحہ نمبر ٤١٦,٤١٧)
چونکہ دھوتی پہننا شعار کفار ہے اور اس سے ستر پوشی بھی نہیں ہوتی ہے لہذا دھوتی پہن کر نماز بھی نہ ہوگی جیساکہ اسی میں ہے بعض لوگ پاجامہ اور تہبند کی جگہ دھوتی باندھتے ہیں دھوتی باندھنا ہندؤں کا طریقہ ہے اور اس سے ستر عورت بھی نہیں ہوتا چلنے میں ران کا پچھلا حصہ کھل جاتا ہے اور نظر آتا ہے

(ایضا ص٤١٧)
معلوم ہوا کہ دھوتی سے ستر پوشی نہیں ہوتی ہے جبکہ ستر پوشی فرض ہے لہذا دھوتی باندھکر نماز نہ ہوگی واللہ ورسولہ اعلم بالصواب 

کتبہ محمد مزمل حسین نوری مصباحی

کشن گنج بہار انڈیا

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ