Headlines
Loading...
مسجد میں نماز جنازہ پڑھنا کیسا ہے؟؟؟

مسجد میں نماز جنازہ پڑھنا کیسا ہے؟؟؟

Gumbade AalaHazrat

سوال
  کیافرماتے ہیں علماۓکرام مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ مسجد میں نماز جنازہ پڑھنا کیسا ہے بحوالہ جواب عنایت فرمائیں عین نوازش ہوگی المستفتی محمد داؤد احمد مہراج گنج الہ آباد

       جواب

مسجد میں نماز جنازہ پڑھنا مکروہ تحریمی ناجائز وگناہ ہے جیساکہ شیخ الاسلام امام مر غینانی قدس سرہ رقمطراز ہیں لایصلی علی میت فی مسجد جماعت لقولہ علیہ السلام من صلی علی جنازۃ فی المسجد فلا اجرلہ اھ یعنی جماعت کی مسجد میں نماز جنازہ نہ پڑھی جائے اس لیے کہ حضور ﷺ نے فرمایا ہے کہ جو شخص مسجد میں نماز جنازہ پڑھے اس کے لیے کوئی ثواب نہیں اور زین الملۃ والدین علامہ ابن نجیم مصری علیہ الرحمہ فرماتے ہیں ولا فی مسجد لحدیث ابی داؤد مرفوعا من صلی علی میت فی المسجد فلا اجرلہ وفی روایۃ فلا شئی لہ اھ فتاوی علمگیری میں ہے وصلاۃ الجنازۃ فی المسجد الذی تقام فیہ الجماعۃ المکروھۃ سواء کان المیت والقوم فی المسجد او ان المیت خارج المسجد والقوم فی المسجد اوکان الامام مع بعض القوم خارج المسجد والقوم باقی فی المسجد والمیت فی المسجد والامام والقوم خارج المسجد ھو المختار ھکذا فی الخلاصۃ اھ

ماخوذ فتاوی علیمیہ جلد اول صفحہ نمبر 325/326
واللہ ورسولہ اعلم بالصواب 

کتبہ العبـــد خاکســـار ناچیـــز محمـــد شفیـــق رضـــا رضـــوی

خطیـــب و امـــام سنّـــی مسجـــد حضـــرت منصـــور شـــاہ رحمتـــ اللـــہ علیـــہ بـــس اسٹاپـــ کشـــن پـــور الھنـــد

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ