Headlines
Loading...
شادی میں عقیقہ کا گوشت باراتیوں کو کھلانا کیسا؟

شادی میں عقیقہ کا گوشت باراتیوں کو کھلانا کیسا؟

Gumbade AalaHazrat

سوال
  کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ کے متعلق۔ شادی میں عقیقہ کر کے اور عقیقہ کا گوشت کھلانا صرف نیوتا لینا کیسا ہے قرآن و حدیث کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں بڑی مہربانی ہوگی المستفتی غلام رسول ضلع کھیری

       جواب

شادی میں عقیقہ کرنے کے بعد عقیقہ کا گوشت براتیوں اور سب کو کھلانا جائز ہے شرعًا کوئی قباحت نہیں فتاویٰ مرکز تربیت افتاء میں ہے: جب عقیقہ ہو گیا تو اس کا گوشت خود کھا سکتا ہے دوسروں کو بھی کھلا سکتا ہے

(جلد 2 صفحہ 354 مطبوعہ فقیہ ملت اکیڈمی)
فتاویٰ فقیہ ملت میں ہے: عقیقہ کا گوشت بذریعہ دعوت جو رشتہ داروں کو کھلایا جاتا ہے یا ولیمہ میں کھلایا جاتا ہے سب جائز و درست ہے اگرچہ شادی کارڈ میں عقیقہ کا کوئی ذکر نہیں رہتا

(جلد 2 صفحہ 256 مطبوعہ شبیر برادرز اردو بازار لاہور)
واللہ ورسولہ اعلم بالصواب 

کتبہ مـحـمّـد عـبــداللہ قـادری رضـوی

شہید نگر بھـکاری پـٹی گـونـڈہ یـوپی الھــند

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ