Headlines
Loading...
کیا داڑھی نہ رکھنے والے کی نماز نہیں ہوتی

کیا داڑھی نہ رکھنے والے کی نماز نہیں ہوتی

Gumbade AalaHazrat

سوال
  کیا فرماتے ہیں علماء کرام و مفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ کیا داڑھی نہ رکھنے والے شخص کی خود کی نماز بھی مکروہ تحریمی واجب الاعادہ ہوتی ہے؟ براے کرم جلد از جلد جواب عنایت فرمائیں المستفتی مصطفیٰ رضا

       جواب

جی ہاں داڑھی منڈانے والے شخص کی خود کی نماز بھی مکروہ تحریمی ہوتی ہے دوبارہ عیب دور کرکے دہرانا واجب ہے بحرالعلوم حضرت علامہ مفتی عبدالمنان علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں کہ، داڑھی منڈے کی نماز ہوتی تو ہے مگر مکرہ تحریمی ہوتی ہے کہ دوبارہ عیب دور کرکے دہرائی جائے در مختار میں ہے کہ کل صلاۃ ادیت مع الکراھة تحب اعادتھا جو نماز مکروہ پڑھی گئ اس کا دہرانا واجب ہے مگر اس نے داڑھی منڈا رکھی ہے دوبارہ صحت کے ساتھ پڑھے گا کیسے؟ البتہ داڑھی منڈانے پر توبہ کرکے پڑھے تو اور بات ہے۔ مختصر یہ کہ اس طرح نماز پڑھنے کے بعد آخرت میں مواخذ ہوگا، اگر صحیح طریقے سے دہرایا نہیں ہاں اس کا عذاب تارک الصلاۃ کے عذاب سے کم ہوگا

(فتاویٰ بحرالعلوم جلد اول صفحہ 444 کتاب الصلاۃ)
تنبیہ عوام کو محبت سے سمجھایا جاۓ اگر یہ بین العوام بیان کردگیا تو شدید انتشار ہوجاۓ گا اس لیۓ حکمت سے کام لیں ورنہ اکثر عوام دڑمنڈے ہیں نماز چھوڑ بیٹھیں گے اعلی حضرت فرماتے ہیں مساٸل کو لیکر عوام کو پیار سمجھا جاۓ کیوں دور حاضر میں عوام دین کا جو کچھ کام رہی ہے بڑی بات ہے واللہ ورسولہ اعلم بالصواب 

کتبہ مـحـمّـد عـبــداللہ قـادری رضـوی

شہید نگر بھـکاری پـٹی گـونـڈہ یـوپی الھــند

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ