Headlines
Loading...
کیا گالی دینے سے نکاح پر کوئی اثر پڑتا ہے؟

کیا گالی دینے سے نکاح پر کوئی اثر پڑتا ہے؟

Gumbade AalaHazrat

سوال
  کیا فرماتے ہیں علمائے کرام و مفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ کیا گالی دینے سے نکاح پرکوئی اثر پڑتا ہے کیا اور گالی دینے سے کیا کیا چیز پر اثر پڑتا ہے المستفتی ارمان مقام چکیا ضلع مشرقی چمپارن بہار

       جواب

گالی دینے سے نکاح نہیں ٹوٹتا البتہ مسلمان کو گالی دینا سخت حرام ہے اور اثر کیا پڑتا ہے وہ اس حدیث سے معلوم کریں حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ تعالی عنہ نے کہا کہ حضور علیہ الصلاة والسلام نے فرمایا کہ یہ بات کبیرہ گناہوں میں سے ہے کہ آدمی اپنے ماں باپ کو گالی دے لوگوں نے عرض کیا یا رسول اللہ ﷺ کیا کوئی اپنے ماں باپ کو بھی گالی دیتا ہے ؟ فرمایا ہاں ( اس کی صورت یہ ہوتی ہے کہ) یہ دوسرے کے باپ کو گالی دیتا ہے تو وہ اس کے باپ کو گالی دیتا ہے اور یہ دوسرے کی ماں کو گالی دیتا ہے تو وہ اس کی ماں کو گالی دیتا ہے

( صحیح البخاری کتاب الادب الحدیث ۵۹۷۳ ج ۴ ص ۹۴ صحیح مسلم کتاب الایمان بحوالہ انوار الحدیث صفحہ ۳۸۴ ۳۸۵ )
واللہ ورسولہ اعلم بالصواب 

کتبہ مفتی الفاظ قریشی صاحب

کرناٹک انڈیا

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ