کونڈے کی نیاز کس تاریخ کو ہونی چاہئے ؟؟؟
السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ
کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس بارے میں کہ کونڈوں کی فاتحہ یعنی امام جافر صادق رضی اللہ عنہ کی فاتحہ (15) رجب کو کی جائے یا (22) رجب کو یا (27) رجب کو کی جائے جواب حوالے کے ساتھ مدلل و مفصل عنایت فرمائیں کرم ہوگا
محمد عرفان نوری دموہ ایم پیـ
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
وَعَلَيْكُم السَّلَام وَرَحْمَةُ اَللهِ وبرکاتہ
الـجـــوابـــــــ بــعــون الملکـــــ الوھاب
ماہ رجب میں کونڈے کے نام پر حضرت امام جعفر صادق رضی اللہ عنہ کی نیاز کرنا جاٸز ودرست ہے۔ فقیہ اعظم ہند حضرت صدر الشریعہ علیہ الرحمة والرضوان تحریر فرماتے ہیں ”ماہ رجب میں حضرت سیدنا امام جعفر صادق رضی اللہ عنہ کے ایصال ثواب کے لیے پوریوں کے کونڈے بھرے جاتے ہیں اور فاتحہ دلا کر کھلاتے ہیں یہ جاٸز ہے۔بہار شریعت حصہ 16 صفحہ نمبر 244لیکن 22 رجب کے بجاۓ حضرت امام جعفر صادق رضی اللہ عنہ کی نیاز 15 پندرہ رجب کوکریں کہ حضرت کا وصال ١٥ رجب ہی کو ہوا ہے نہ کہ 22 رجب کو ۔البتہ 22 رجب کو حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کا وصال ہوا ہے تو شیعہ اس تاریخ میں حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کے وصال کی خوشی میں عید مناتے ہیں ۔اور از راہ فریب اسے حضرت امام جعفر صادق رضی اللہ عنہ کی نیاز کہتے ہیں۔لہذا سنی حضرات پر لازم ہے کہ وہ شیعوں کی موافقت سے دور رہیں 22 رجب کو حضرت امام جعفر صادق رضی اللہ عنہ کی نیاز ہر گز نہ کریں بلکہ ١٥ رجب کو حضرت کا وصال ہوا ہے تو اسی تاریخ میں انکی نیاز کریں۔(ماخوذ از فتاویٰ فقیہ ملت جلد دوم صفحہ نمبر 265)
واللہ تعالیٰ اعلم باالــــــصـــــواب
کتبـــــــــــــــــــــــــہ ناچیز محمد شفیق رضا رضوی
اســـلامی مـــعلــومـات گـــــروپ
0 Comments:
براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ