Headlines
Loading...
شوہر کومہ میں چلا گیا تو کیا عورت دوسرے سے نکاح کر سکتی ہے

شوہر کومہ میں چلا گیا تو کیا عورت دوسرے سے نکاح کر سکتی ہے


اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎

عرض یہ ھیکہ ایک عورت جس کا شوھر( کومہ) میں چلا گیا مدت معلوم نہیں حتّی کہ با حیات ہے تو کیا شوھر کہ موجودگی میں (اگر چہ وہ کومہ میں ہے) عورت دوسری شادی کر سکتی ہے ؟جواب عنایت فرماٸیں


 المستفتی محمد توصیف رضا رضوی سیتاپوری ممبر آف 1️⃣گروپ یارسول اللہ ﷺ

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

وَعَلَيْكُم السَّلَام وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرْکَتَہُ

الجواب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

عورت دوسرا نکاح نہیں کر سکتی جب کہ شوہر اوّل کا انتقال نہ ہو جائے یا وہ طلاق نہ دے دے اگر کیا تو زنا ہوگا )جیسا کہ قرآن مجید میں ہے کہ وَّ الْمُحْصَنٰتُ مِنَ النِّسَآءِ اور حرام ہیں شوہر دار عورتیں جب تک پہلے کے نکاح یا اس کی عدت میں ہو صراط الجنان سورہ نساء آیت 23 شوہر اول طلاق دیدے یا انتقال کر جاۓ تو بعد عدت دوسرے سے نکاح کرسکتی ہے(فتاوی خلیلیہ جلد 02صفحہ 150) نوٹ مذکورہ بالا حوالہ سے معلوم ہوا کہ عورت اس وقت تک دوسرا نکاح نہیں کر سکتی جب کہ اس کا شوہر اسے طلاق نہ دے دے یا پھر انتقال کر جائے فقط والسلام


واللہ و رسولہ اعلم باالصواب 

کتبہ العبد خاکسار ناچیز محمد شفیق رضا رضوی خطیب و امام سنّی مسجد حضرت منصور شاہ رحمۃ اللہ علیہ بس اسٹاپ کشن پور الھند

0 Comments:

براۓ مہربانی کمینٹ سیکشن میں بحث و مباحثہ نہ کریں، پوسٹ میں کچھ کمی نظر آۓ تو اہل علم حضرات مطلع کریں جزاک اللہ